ETV Bharat / state

Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، کئی کنال سرکاری اراضی بازیاب

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 2:09 PM IST

Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، بیسیوں کنال سرکاری اراضی بازیاب
Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، بیسیوں کنال سرکاری اراضی بازیاب

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی نے مشترکہ طور انجام دی گئی انہدامی کارروائی Demolition Drive in Ganderbal کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کرتے ہوئے 100 سے زائد کنال اراضی کو بازیاب Several Kanals of State Land Retrieved کر لیا۔

گاندربل: میونسپل کمیٹی گاندربل Municipal Committee Ganderbal اور محکمہ مال نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ طور کارروائی Demolition Drive in Ganderbal انجام دی۔

Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، بیسیوں کنال سرکاری اراضی بازیاب

انہدامی کارروائی کے دوران میونسپل کمیٹی نے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کرتے ہوئے 116 کنال سرکاری اراضی کو بازیاب State Land Retrieved during Demolition Drive in Ganderbal کر لیا۔

گاندربل میونسپل کونسل Municipal Committee Ganderbal کے ایگزیکٹیو آفیسر نوید احمد نے بتایا کہ چند روز قبل ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انہوں نے مختلف محکمہ جات خصوصا میونسپل کمیٹیوں اور محکمہ مات کو سرکاری اراضی پر سے غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کی ہدایات دی تھی۔

مزید پڑھیں: گاندربل میں انہدامی کارروائی

گاندربل میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ صوبائی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کونسل آفس گاندربل کے نزدیک وانی پورہ علاقے میں انہدامی کارروائی انجام دی گئی جہاں، انکے مطابق، گزشتہ کئی برسوں سے چند لوگوں نے اسٹیٹ لینڈ پر قبضہ کرکے کچھ ڈھانچے بھی تعمیر کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہدامی کارروائی کے دوران متعدد ڈھانچے منہدم کر کے 116 کنال اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.