ETV Bharat / state

Terror Funding Case 'مبینہ ٹیرر فنڈنگ ' کیس میں کشمیری شخص کو ملی ضمانت

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 4:55 PM IST

دہلی کی عدالت نے کشمیری باشندے جاوید احمد کو مبینہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ضمانت دی ہے۔ لون کو امسال 15 فروری کو این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔Delhi Court Grants Bail To Kashmiri Accused Of 'Terror' Funding

علامتی تصویر
علامتی تصویر

سرینگر: دہلی کی عدالت نے کشمیری باشندے جاوید احمد کو مبینہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ این ائی اے نے اپنے چارج شیٹ میں جاوید احمد پر الزام لگایا تھا کہ جاوید احمد لون کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کا رکن تھا جو جموں و کشمیر میں غیر ملکی عطیات کے ذریعے چندہ اکٹھا کرتے تھے اور انہیں علحیدگی پسندی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں استعمال کرتے تھے۔Kashmiri Man Gets Bail In Terror Funding case

این آئی اے کی جانب سے متعدد بار پوچھ گچھ کرنے کے بعد جاوید احمد کو امسال 15 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جاوید احمد گاندربل کی ایک مسجد میں امام تھے۔این آئی اے کے مطابق لون کے قبضے سے جماعت اسلامی کے ارکان کی ایک فہرست برآمد کی گئی تھی، جنہوں نے مبینہ طور پر ان سے 15 لاکھ روپے جمع کیے تھے۔

این آئی اے نے ملزم پر الزام لگایا گیا تھا کہ لون نے ایک شخص کو مکان بنانے کے لیے مالی مدد کا وعدہ کیا تھا اور اس کے علاوہ ایک شخص کو اپنی بیٹی کی بیماری کے علاج کے لیے 500 روپے دیے تھے۔

مزید پڑھیں: Jamat Islami Property Attached مرحوم گیلانی کے مکان سمیت جماعت اسلامی کی تین جائیدادیں سیل

دہلی کی عدالت نے آج کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ کسی شخص کو مکان بنانے میں مدد کرنا یا کسی شخص کو اس کی بیٹی کے علاج کے لیے مالی مدد فراہم کرنا جرم نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Court Grants Bail to Kashmiri Youth کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.