ETV Bharat / state

گاندربل: کورونا کرفیو کے دوران لاپرواہی پر پولیس کی سختی

author img

By

Published : May 18, 2021, 3:43 PM IST

گاندربل: کورنا کرفیو کے دوران لاپرواہی برتنے پر پولیس کی جانب سے سختی
گاندربل: کورنا کرفیو کے دوران لاپرواہی برتنے پر پولیس کی جانب سے سختی

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مسلسل جاری کورونا کرفیو پر سختی سے عمل کرانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے سختی برتی گئی ہے۔

ضلع گاندربل میں 3 مئی 2021 سے جاری کورونا کرفیو کے تحت تمام سڑکوں پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بندشوں اور امتناعی احکامات کے تحت زندگی کی رفتار پر روک لگانے کے لئے پوری طرح سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

گاندربل: کورنا کرفیو کے دوران لاپرواہی برتنے پر پولیس کی جانب سے سختی

ضلع گاندربل میں گذشتہ ماہ اپریل سے کووڈ-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے مثبت کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے سبب کورونا لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا۔

اب ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گاندربل، کنگن صفاپورہ، تولہ مولہ لار سمیت دیگر مقامات پر بھی کورونا لاک ڈاون کے تحت آبادی کو گھروں میں رہنے کو کہا جا رہا ہے۔تاہم ایمبولینس سروس، ایمرجنسی حالات اور بیماروں کو جانے دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.