ETV Bharat / state

Leopard captured Alive ڈوڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 3:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پنجرہ کی مدد سے ایک تیندوے کو پکڑ لیا۔ واضح رہے کہ کئی ہفتے سے علاقہ میں تیندوا گھوم رہا تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس تھا۔ Doda wildlife department rescued leopard

ڈوڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا
ڈوڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا

ڈوڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے نالوا گاؤں میں کچھ عرصہ سے ایک تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پایا جارہا تھا اور اس تیندوے نے کافی زیادہ مال مویشی کا بھی نقصان کیا تھا۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو شام کے بعد ڈوڈہ سے گھر جانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور رات کے وقت اگر کوئی شخص بیمار ہوتا تھا تو اس کو ہسپتال لانے کے لیے پورے گاؤں کے لوگوں کو نکلنا پڑتا تھا۔ بلاآخر اس جنگلی جانور کو محکمہ نے نالوا علاقہ میں رات کے وقت پنجرہ لگاکر پھنسا لیا۔ جب محکمہ جنگلی حیات کے حکام موقع پر پہنچے تو انہوں نے جانور کو پنجرے کے اندر پایا۔

یہ بھی پڑھیں: Leopard captured Alive کولگام اور بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف نے دو تیندوں کو پکڑا

صبح سے ہی لوگ تیندوے کو قریب سے دیکھنے کے لیے نلوا علاقے میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور ہر کوئی اس کی تصویر اور سیلفی لینے لگا۔ پنجرے کو سڑک پر لانے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے جانور کو علاقے سے منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ مئی 2023 میں جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کے مطابق 16 مئی کو مالدار سوپٹ دیوسر کے علاقے میں لوگوں نے ایک تیندوے کو گھومتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہوں نے محکمہ کو اطلاع دی۔ جونہی محکمہ کو اطلاع ملی تو محکمہ نے ایک ٹیم کو علاقہ کی طرف روانہ کیا جس کے بعد ٹیم نے علاقہ میں پنجرے لگایا جس کے بعد تیندوے کو پنجھرے میں زندہ پکڑ لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.