Leopard captured Alive کولگام اور بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف نے دو تیندوں کو پکڑا

author img

By

Published : May 17, 2023, 3:58 PM IST

leopard-captured-alive-in-kulgam-and-budgam

محکمہ وائلڈ لائف نے بدھ کے روز کولگام میں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ دریں اثناہ محکمہ نے منگل کی شام بڈگام کے چادورہ میں ایک اور تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔

کولگام اور بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف نے دو تیندوں کو پکڑا

کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔دریں اثناہ محکمہ نے منگل کی شام بڈگام کے چادورہ میں ایک اور تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کے مطابق 16 مئی کو مالدار سوپٹ دیوسر کے علاقے میں لوگوں نے ایک تیندوے کو گھومتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہوں نے محکمہ کو اطلاع دی۔ جونہی محکمہ کو اطلاع ملی تو محکمہ نے ایک ٹیم کو علاقہ کی طرف روانہ کیا جس کے بعد ٹیم نے علاقہ میں پنجرے لگایا جس کے بعد تیندوے کو پنجھرے میں زندہ پکڑ لیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو راجپڑیان جنگلی حیات کی پناہ گاہ ڈاکسم اننت ناگ یا کسی دوسرے جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا ہے۔ ادھر دمحال ہانحی پورہ میں بھی محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ایک ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ۔دنوں علاقے کے لوگوں نے محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمے نے جلد از کارروائی کرتے ہوئے جنگلی جانوروں کو پکڑ کر حادثہ ٹال دیا ہے۔

کولگام اور بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف نے دو تیندوں کو پکڑا

دریں اثناہ محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں منگل کی شام کو ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔ اس حواے سے محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمیں مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع ملی کہ ایک تیندوے کو ہافرو میں دیکھا گیا ہے، جس کے بعد علاقہ کے لیے محکمہ نے ایک ٹیم روانہ کیا۔ جونہی ٹیم علاقہ پہنچی تو لوگوں نے اہلکاروں کو تیندوے کی مومنٹ کے بارے میں بتایا جس کے بعد محکمہ نے مختلف مقامات پے جال بچھائے۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ تیندوے کو بعد ازاں زندہ پکڑ لیا گیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹال دیا گیا۔ اس تیندوے کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے محفوظ مقام پر لے جایا اور وہاں پر اسے آزاد کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Leopard Rescue Operation in Srinagar سرینگر کے وان بل علاقے میں محکمے وائلڈ لائف کا ریسکیو آپریشن

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں جنگلی جانور آئے روز انسانی بستیوں کا رخ کر رہے ہے۔ اس دوران کئی حادثات رونما ہوئے جس میں کئی لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونہ پڑا، وہیں کئی لوگ ان حادثات میں زخمی ہوئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.