ETV Bharat / state

Fugitive Drug Peddler Arrested: ڈوڈہ میں ’مطلوب‘، منشیات فروش کولگام سے گرفتار

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:08 PM IST

a
a

ڈوڈہ پولیس نے قاضی گنڈ سے ’’بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار‘‘ کرکے اسے ڈوڈہ کی ایک عدالت میں پیش کیا۔ Fugitive Drug Peddler Arrested by Doda Police

ڈوڈہ (جموں و کشمیر): ڈوڈہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو جنوبی کشمیر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈوڈہ پولیس کے مطابق گزشتہ چار برسوں سے مطلوب بدنامہ زمانہ منشیات کو قاضی گنڈ علاقے گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے بتایا کہ ایک مفرور منشیات فروش سرتاج احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکنہ کوریگام تحصیل قاضی گنڈ ضلع، کولگام مقدمہ ایف آئی آر نمبر 159/2018 U/S 8/20/27-A/29 NDPS ایکٹ میں ملوث تھا۔

ڈوڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ ڈوڈہ 03/12/2018 نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کیے گئے کیس میں U/S 512 CrPC کے تحت اس کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا۔ ڈوڈہ پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی اور ’’مفرور کی نقل و حرکت اور موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور اس کا سراغ لگانے کے لیے ذرائع کو بروئے کار لایا۔‘‘ اور بالآخر اس کی موجودگی کی خاص اطلاع ملنے کے بعد، پی ایس ڈوڈہ کی ایک پولیس ٹیم نے قاضی گنڈ، کولگام سے مفرور کو گرفتار کیا اور اسے ڈوڈہ کی عدالت میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کا قلع قمع کرنے اور منشیات فروشوں کو حراست میں لینے کی غرض سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکے قائم کرنے کے علاوہ ذرائع کا استعمال بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر پولیس کی جانب سے کڑے انتظامات کیے جا رہے ہیں وہیں پولیس کی جانب سے عوام الناس سے منشیات کا پوری طرح قلع قمع کرنے میں انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.