ETV Bharat / state

Wrestlers Protest Ends مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں کا احتجاج ختم

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 8:33 AM IST

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی نگراں کمیٹی کی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں نے احتجاج ختم کردیا ہے۔ Oversight Committee will Enquire Wrestlers Allegation

Wrestlers protest ends after Sports Minister assures formation of Oversight Committee
Wrestlers protest ends after Sports Minister assures formation of Oversight Committee

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا( ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف ریسلرز جنترمنتر پر دو دنوں سے احتجاج کررہے تھے وہیں مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز ریسلرز سے ملاقات کی اور نگراں کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ونیش پھوگاٹ، بجرگ پونیا، ساکشی ملک اور روی دہیا سمیت دیگر پہلوانوں نے مرکزی وزیر کے ساتھ دوسرے دور کی بات چیت کے بعد احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اس کے صدر کے خلاف جنسی ہراسانی اور بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ پہلوانوں سے بات چیت کے بعد مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایک نگراں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ناموں کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔ کمیٹی چار ہفتوں میں انکوائری مکمل کرے گی۔ یہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اس کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مالی یا جنسی طور پر ہراساں کرنے کے تمام الزامات کی سنجیدگی سے تحقیقات کرے گی۔

Wrestlers protest ends after Sports Minister assures formation of Oversight Committee
Wrestlers protest ends after Sports Minister assures formation of Oversight Committee

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک وہ (بھوشن شرن سنگھ) ڈبلیو ایف آئی سے الگ رہیں گے اور تحقیقات میں تعاؤن کریں گے جب کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے روزمرہ کے کام کی نگرانی انکوائری کمیٹی کرے گی۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ان فیصلوں کے بعد پہلوانوں نے احتجاج ختم کردیا، اس احتجاج میں بھارت کے نامور ریسلرز سمیت کئی نوجوان ریسلرز بھی شامل تھے اس سے قبل بھی انوراگ ٹھاکر نے پہلوانوں کے ساتھ بات چیت کی تھی لیکن اس وقت معاملہ طے نہیں ہوسکا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ریسلرز نے جمعہ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) سے رجوع کیا تھا اور برج بھوشن سنگھ پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Wrestlers protest against WFI پہلوانوں نے آئی او اے سے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.