Wrestlers Protest نئے پارلیمنٹ ہاؤس جا رہے پہلوانوں کو حراست میں لیا گیا

author img

By

Published : May 28, 2023, 2:07 PM IST

Updated : May 28, 2023, 2:33 PM IST

احتجاج کی جگہ سے ٹینٹ بھی ہٹا دیے

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے والے پہلوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، وہیں پولیس نے احتجاج کی جگہ سے ٹینٹ بھی ہٹا دیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس جارہے پہلوان پولیس حراست میں، احتجاج کی جگہ سے ٹینٹ بھی ہٹا دیے گئے

نئی دہلی: جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ تمام احتجاج کرنے والے پہلوان نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مہیلا مہاپنچایت منعقد کرنے والے تھے۔ جس کی پولیس نے اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے باوجود وہ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف جارہے تھے اسی دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جارہا ہےکہ پہلوان پولیس کی بیریکیڈنگ توڑ کر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے انہیں رائل پلازہ گول چکر سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلوان ساکشی ملک، سنگیتا پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اور بھی کئی پہلوان ہیں۔

دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کے احتجاج کا آج 35 واں دن ہے۔ دوسری جانب آج وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ پہلوانوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ جو چاہے کریں۔ ہم نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مہیلا مہاپنچایت منعقد کریں گے۔ تاہم پولیس کی جانب سے مہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے باوجود پہلوانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ جنتر منتر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر سخت سکیورٹی تعینات ہے۔ اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ پہلوانوں کی حمایت میں وہاں پہنچ رہے ہیں۔ پہلوانوں کی حمایت کے لیے ہریانہ، اتر پردیش، پنجاب جیسی ریاستوں سے بھی کسان پہنچ رہے ہیں، لیکن انھیں درمیان میں ہی روک دیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی حامی جنتر منتر کے پاس مختلف مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر پہنچ گئے ہیں لیکن پولیس انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ اس کے بعد بھی کسان حکومت اور برج بھوشن شرن کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Demand for the arrest of Brij Bhushan Sharan راکیش ٹکیت برج بھوشن شرن کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر کر دہلی روانہ ہوئے

Last Updated :May 28, 2023, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.