ETV Bharat / state

Demand for the arrest of Brij Bhushan Sharan راکیش ٹکیت برج بھوشن شرن کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر کر دہلی روانہ ہوئے

author img

By

Published : May 28, 2023, 11:01 AM IST

راکیش ٹکیت
راکیش ٹکیت

کسان یونین کے ترجمان چودھری راکیش ٹکیت آج دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔دراصل گزشتہ ایک ماہ سے جنترمنتر خواتین پہلوان رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں اور ان کے خلاف گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ان خواتین پہلوان کی حمایت کرنے اور رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے راکیش ٹکیت دہلی روانہ ہوئے ہیں۔

راکیش ٹکیت

مظفرنگر: بھارتیہ کسان یونین کے سینکڑوں کارکن بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کے ساتھ قومی دارلحکومت دہلی کے لئے آج روانہ ہوئے۔ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور اتر پردیش کے کھاپ چودھریوں کے ساتھ، بھارتیہ کسان یونین کے سینکڑوں کارکن غازی پور سرحد پر جمع ہوں گے۔
ادھر قومی دارلحکومت نی دہلیمیں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا، وہیں برج بھوشن شرن کے خلاف مظاہرہ کرنے والی خواتین پہلوانوں کی کال پر ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور اتر پردیش کے کھاپ چودھریوں کے ساتھ بھارتیہ کسان یونین کے سینکڑوں کارکنوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا محاصرہ کرنے کے لئے آج صبح ہی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفّر نگر سے نکلے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کھاپ چودھریوں بھکیو کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کہا کہ برج بھوشن شرن کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی کال پر ملک کی کئی ریاستوں سے کھاپ چودھری اور بھارتیہ کسان یونین کے سینکڑوں کارکنان دہلی کے غازی پور بارڈر پر آج جمع ہونگے۔ اور وہاں سے پارلیمنٹ پہنچ کر خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: Wrestlers Protest راکیش ٹکیت، کھاپ چودھری آج دہلی روانہ ہوں گے

اس سے قبل 21 مئی کو ملک بھر کے کھاپ چودھریوں نے ہریانہ میں ایک مہاپنچایت میں فیصلہ کیا کہ 26 مئی کو دہلی کے انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالا جائے گا۔ جس کے بعد 28 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے لیے پیدل مارچ کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں بھارتیہ کسان یونین اور کھاپ چودھری پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.