ETV Bharat / state

'ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ سپورٹس ایوارڈز درست سمت میں ایک بہتر قدم'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 12:21 PM IST

ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ سپورٹس ایوارڈز درست سمت میں ایک بہتر قدم
ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ سپورٹس ایوارڈز درست سمت میں ایک بہتر قدم

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے سربراہ پال فٹزجیرالڈ نے 22 -23 دسمبر کو ہونے والے پہلے ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ اسپورٹس ایوارڈز کو درست سمت میں ایک اچھے قدم کے طور پر سراہا۔ قومی دارالحکومت دہلی کے دورے پر فٹزجیرالڈ نے ایوارڈز کے لیے آن لائن ووٹنگ کے عمل کو لائیو کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ سپورٹس ایوارڈز درست سمت میں ایک بہتر قدم

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے دورے پر آئے فٹزجیرالڈ نے ایوارڈز کے لیے آن لائن ووٹنگ کے عمل کو لائیو کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقعے پر مسٹر روپندر سنگھ، وائس چیئرمین ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ اسپورٹس ایوارڈز اور سینئر اسپورٹس ایڈوائزر اور محترمہ رادھیکا کھیترپال، صدر، ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ اسپورٹس ایوارڈز دیگر بھی موجود تھے۔

ووٹنگ کے آغاز کے بعد ایک پریس بریفنگ میں فٹزجیرالڈ نے کہا کہ ہم پیرا اسپورٹس موومنٹ میں وزیر اعظم مودی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہندوستان میں دیویانگ کا لفظ متعارف کروا کر مختلف طور پر معذور افراد کے بارے میں سوچ میں تبدیلی لائی۔ ایسی بصیرت والی قیادت ہی آج ہندوستان کو عالمی پیرا اولمپک تحریک میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت بنا رہی ہے۔

ریڈیئنٹ ڈیفرنٹلی ایبلڈ اسپورٹس ایوارڈز کی تقریب 22-23 دسمبر، 2023 کو دہلی میں شیڈول ہے، اور اس میں 20 قومی پیرا اولمپک فیڈریشنوں کے ساتھ ملک کے تقریباً 110 سرکردہ مختلف معذور ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ پہلے دن اسپورٹس کانکلیو ہوگا جبکہ دوسرے دن ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔ 18 ایوارڈ کیٹیگریز کے لیے کل 250 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کھلاڑیوں کے لیے 12 اور سپورٹ ایکو سسٹم اور عملے کے لیے چھ ایوارڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عورتوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لئے تعلیم بالغان سینٹر کا افتتاح

ہاکی لیجنڈ اجیت پال سنگھ، ہندوستان کے سابق بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی اشوک دھیان چند، ڈاکٹر ویس پیس، سابق ٹریک اینڈ فیلڈ اسٹار اشونی ناچپا، ہندوستان کے سابق ٹینس کھلاڑی روہت راجپال اور تجربہ کار اسپورٹس صحافی وجے لوک پالی پر مشتمل مشیروں کا ایک نامور پینل شامل ہوگا جو ایوارڈز کا فیصلہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.