ETV Bharat / state

Volunteer Against Hate Organization نفرت کے خلاف قانونی مدد فراہم کرائیں گے، ڈاکٹر معراج

author img

By

Published : May 26, 2023, 10:58 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جہاں والنٹئیر اگینسٹ ہیٹ تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کیے گئے۔ تنظیم کے بانی ڈاکٹر معراج نے بتایا کہ یہ تنظیم بغیر کسی معاوضے کے کام کرے گی۔ اس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جنہیں نفرت کی بنیاد پر شکار بنایا گیا ہے۔

نفرت کے خلاف قانونی مدد فراہم کرائیں گے: ڈاکٹر معراج

دہلی: ملک بھر میں نفرت پھیلانے کا کام مسلسل جاری ہے چاہے انتخابات ہو یا پھر سیاسی بیانات ملک کی عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کے بیج بونے کا کام زور شور سے چل رہا ہے اور سیاسی جماعتیں اس سے اپنی روٹیاں سیکتی ہیں لیکن نفرت کی اس فضا میں ملک اپنی شناخت کھو رہا ہے اس شناخت کو واپس لانے کے لیے ڈاکٹر معراج نے ایک تنظیم بنائی ہے جسے انہوں نے والنٹئیر اگینسٹ ہیٹ کا نام دیا ہے۔ اسی سے متعلق قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اس تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کیے گئے جس میں اس تنظیم کے بانی ڈاکٹر معراج نے بتایا کہ یہ تنظیم بغیر کسی مالی مدد کے کام کرے گی اس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جنہیں نفرت کی بنیاد پر شکار بنایا گیا ہے۔ یہ تنظیم قانونی لڑائی سے لیکر میڈیا کے ذریعے پولیس اور سیاسی جماعتوں پر پریشر بنانے جیسے اقدام کرے گی۔

ڈاکٹر معراج نے کہا کہ ابھی آپ نے دیکھا کہ ریاست راجستھان میں ناصر اور جنید کو زندہ جلا دیا گیا کیوں ؟ کیونکہ ان کے پاس کچھ تھا نہیں لیکن ان کا نام ناصر اور جنید تھا بس یہی مسئلہ ہے تو سوال میرے ملک کا ہے سوال اس ملک کو بچانے کا ہے جس کو ہم نے اپنا اور یہ ہمارا اپنا ملک ہے اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آگر آج ہم نہیں بولے تو آئندہ آنے والی نسلیں ہم سے سوال کریں گی کہ جب ملک میں آگ لگائی جا رہی تھی تو ہم خاموش کیوں بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران سینیئر ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے نے کہا کہ آزادی کے بعد آج ملک میں جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جو لوگ ایک نئے بھارت کی بنیاد رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں یہ سمجھنا پڑے گا کہ فائدہ اس ملک کو ایک کرنے میں ہے اسی ملک میں الگ الگ ملک بنانے میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھارت نہیں بن سکتا جب تک پرانی باتوں کو دہراتے رہیں گے اور پرانی چھگڑے باہر نکالتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: NSA Ajit Doval on Ulema سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں علمائے کرام کا اہم کردار، اجیت ڈوبھال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.