ETV Bharat / state

Independence Day in Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد میں یومِ آزادی پر مختلف پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 7:11 AM IST

ملک بھر کی طرح جامعہ ہمدرد میں بھی یوم آزادی منایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد ترنگے کا سلامی پیش کی گئی۔ جامعہ ہمدرد کے مختلف کلبوں کی جانب سے متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ایپوک سوسائٹی اور فلم اینڈ ڈرامہ کلب کے طلباء نے اسٹریٹ ڈرامے پیش کیے۔ Jamia Hamdard celebrated Independence Day

جامعہ ہمدرد میں آزادی پر مختلف پروگرام کا انعقاد
جامعہ ہمدرد میں آزادی پر مختلف پروگرام کا انعقاد

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد میں 75واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ India Celebrates 75th Independence Day۔ اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے صبح 9:30 بجے ہمدرد کنونشن سینٹر کے سامنے والے لان میں قومی پرچم لہرایا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس پروگرام میں ایس ایس اختر رجسٹرار، محترمہ حنا پروین، فینانس آفیسر، مختلف اسکولوں کے ڈین، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی رجسٹرار، چیف پراکٹر، ڈی ایس ڈبلیو، ڈائریکٹر، آئی کیو اے سی، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو، فیکلٹی ممبر، ایگزیکٹیو انجینئر، پی آر او، سینیئر آفیسر اور طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ Various Programs Organized on Independence Day in Jamia Hamdard

یہ بھی پڑھیں:

وائس چانسلر نے اپنی تقریر میں برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ہمارے آزادی پسندوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے اچھے معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے اگلے 25 سال کا واضح ایجنڈا ہونا چاہیے۔یونیورسٹی کے لیے، انھوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایکشن پلان پر روشنی ڈالی اور NAAC کی منظوری کے لیے تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام ایونٹس کے بخوبی انعقاد کے لیے DSW اور ٹیم کی تعریف کی اور NCC گرلز کے پہلے بیچ کو شروع کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ تمام جامعہ ہمدرد برادران میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اس کے بعد شجرکاری مہم کا آغاز ہوا۔
وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم اور ان کی اہلیہ محترمہ حنا پروین کو این سی سی کیڈٹس (بوائز اینڈ گرلز) نے گارڈ آف آنر دیا۔"آزادی کا امرت مہوتسو"، "ہر گھر ترنگا" مہم کے ایک حصے کے طور پر جامعہ ہمدرد کے مختلف کلبوں کی جانب سے متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ایپوک سوسائٹی اور فلم اینڈ ڈرامہ کلب کے طلباء نے اسٹریٹ ڈرامے پیش کیے جس میں انہوں نے آزادی کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور آج کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہماری عظیم قوم کی حرمت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے متحد رہیں۔
شمروکس ایکو کلب نے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور دفاع میں ہندوستان کی پیشرفت کو اجاگر کرنے والے مختلف موضوعات پر ری سائیکل شدہ مواد سے رنگولی مقابلے کا انعقاد کیا۔ مقابلہ جیتنے والوں کو اعزازی وائس چانسلر سے انعامات اور اسناد دی گئیں۔ "My Vision of India-75 Years" کے موضوع پر تقریری مقابلے کے فاتحین اور حب الوطنی کے گیت مقابلے کے فاتحین کو بھی اعزازی وائس چانسلر نے اعزاز سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.