ETV Bharat / state

یو جی سی نیٹ امتحانات اب 24 ستمبر سے ہوں گے

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 11:25 AM IST

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یو جی سی نیٹ امتحان 2020 کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ یہ امتحان پہلے 16 ستمبرسے لیا جانا تھا۔

UGC NET exam postponed; to be conducted from September 24
یو جی سی نیٹ امتحانات اب 24 ستمبر سے ہوں گے

این ٹی اے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 ، 17 ، 22 اور 23 ستمبر کو دوسرے امتحانات کی وجہ سے یو جی سی نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ امتحانات کی تاریخیں آئی سی اے آر کے امتحانات اے آئی ای ای ای -یو جی / پی جی اوراے آئی سی ای / جے آر ایف / ایس آر ایف (پی ایچ ڈی) 2020-21 سے ٹکرا رہی تھیں۔ ایسے حالات میں یو جی سی نیٹ کو دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔ کچھ امیدوار آئی سی اے آر اور یو جی سی نیٹ دونوں امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب یو جی سی نیٹ 2020 کا امتحان 24 ستمبر سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ کے سبجیکٹ اور شفٹ کے لحاظ سے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کارڈ ، امتحانات کی تاریخیں ، رول نمبر ، ایگزامنیشن سینٹر اور دیگر معلومات جلد جاری کی جائیں گی اور اس کے بارے میں معلومات سرکاری ویب سائٹ UGC.NTA.NIC.in پر جاری کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.