ETV Bharat / state

ٹرائی کا کنسلٹیشن پیپر'غریب مخالف': جیو

author img

By

Published : Oct 20, 2019, 8:32 PM IST

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے انٹرکنکٹ یوزیج چارج (آئی یوسی) کنسلٹیشن پیپر کو من مانا، ٹیکنالوجی اور غریب مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ 'یہ وزیراعظم نریندرمودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے خوابوں کو چکنا چور کر دے گا۔'

آئی یوسی پر ٹرائی کا کنسلٹیشن پیپرغریب مخالف:جیو

جیونے اتوار کو کہا کہ 'آئی یوسی کو ختم کرنے کی حد کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ من مانی، ٹیکنالوجی مخالف، قانون کے لحاظ سے کمزور، غیر مناسب اور غریب مخالف ہے۔'

جیو نے ٹرائی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'آئی یوسی پر ریگولیٹری ادارے کے من مانے رویے سے اس کی معتبریت شک کے دائرے میں ہے۔ اس سے ٹیلی مواصلات کے شعبہ کے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔'

جیو نے کہا کہ 'آئی یو سی کی وجہ سے وہ دیگر ٹیلی مواصلات کمپنیوں کو ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی کرچکی ہے۔'

ریلائنس جیو نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر ملک کے ہر شہری کا حق ہے، لیکن آئی یوسی کو برقرار رکھنے کی خواہش نے وزیراعظم کے اس ویژن کو چکناچور کر دیا ہے۔

کچھ ٹیلی کام آپریٹر چاہتے ہیں کہ پرانہ ہوچکا 2جی کا نیٹ ورک ہمیشہ برقرار رہے اور ملک کے 47کروڑ سے زیادہ صارفین جو 2جی نیٹ ورک سے جڑے ہیں ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد سے محروم رہ جائیں۔'
کنسلٹیشن پیپر جاری کرکے ٹرائی ان ٹیلی کام آپریٹروں کے وابستہ مفاد کا تحفظ کرناچاہتی ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.