ETV Bharat / state

Vaccination in India کووڈ ویکسینیشن مہم میں 215.47 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 12:02 PM IST

وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 4369 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.1 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔ India New Corona Cases

کووڈ ویکسینیشن مہم میں 215.47 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
کووڈ ویکسینیشن مہم میں 215.47 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 215.47 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 15 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار 693 ویکسین دی گئی ہیں۔ India Total Covid Vaccination

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 4369 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.1 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 5178 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 46 ہزار 347 رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona cases ملک کے متعددریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ

وزارت نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار 417 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین لاکھ 50 ہزار 468 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں اب تک کل 88 کروڑ 99 لاکھ 43 ہزار 859 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.