ETV Bharat / state

India Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 211.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 2:03 PM IST

ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 211.39 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India

کووڈ ویکسینیشن مہم میں 211.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
کووڈ ویکسینیشن مہم میں 211.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 211.39 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 11 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 444 ویکسین دی گئی ہیں۔ Corona Vaccination in India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 9520 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 87311 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.20 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 12875 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.62 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in India پانچ سے زیادہ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 81 ہزار 205 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 250 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.