ETV Bharat / state

Covid Vaccination in India بھارت میں اب تک 210 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 12:56 PM IST

بھارت میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 210 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 703 ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ Vaccination Campaign in India

بھارت میں اب تک 210 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے
بھارت میں اب تک 210 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 210.31 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 10 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 703 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8586 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96 ہزار 506 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ Total Covid Vaccination in India

یہ بھی پڑھیں: Vaccination Campaign in India کووڈ ویکسینیشن مہم میں 210 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

وزارت نے کہا کہ 'اسی مدت میں 9680 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 37 لاکھ 33 ہزار 624 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 91 ہزار 281 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 31 لاکھ 16 ہزار 790 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.