ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا ریلی اور قومی پرچم کی تقسیم

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 8:16 PM IST

Tiranga rally in Jamia Millia Islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا ریلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء و اسٹاف کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی اور اس دوران قومی پرچم تقسیم کئے گئے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کو یادگار بناتے ہوئے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر آج وائس چانسلر دفتر کے سبزہ زار سے ترنگا ریلی کو وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ریلی میں یونیورسٹی کے ڈینز، صدور شعبہ اور سینئر فیکلٹی اراکین کے علاوہ یونیورسٹی اور جامعہ اسکول کے طلباء، این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضا کار اور تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف بڑی تعداد میں شریک تھے۔ Har Ghar Tiranga Campaign

Tiranga rally in Jamia Millia Islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا ریلی

وائس چانسلر دفتر سے ہاتھوں میں ترنگا اور حب الوطنی نعرے لگاتے ہوئے ترنگا ریلی کے شرکاء نے مولانا محمد علی جوہر مارگ سے نکل کر پورے کیمپس کا احاطہ کیا جس کے بعد ترنگا ریلی یونیورسٹی امپی تھیٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے بعد رضاکاروں نے آس پاس کے علاقوں میں قومی پرچم تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کہا کہ 'جامعہ ملیہ اسلامیہ، آزاد ترقی پسند بھارت کی آزادی کے قابل فخر 75ویں سال کو یاد کرتے ہوئے آزادی کا امرت مہوتسو انتہائی جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے سے منا رہا ہے اور اسی سلسلے میں جامعہ متعدد پروگرام منعقد کر رہا ہے۔

Tiranga rally in Jamia Millia Islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا ریلی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ہر گھر ترنگا مہم' کی شروعات کی ہے اور میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے گھر اور دفتر میں ترنگا لگائیں یا ورچوئل موڈ میں شریک ہوکر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.