ETV Bharat / state

Tricolor Campaign in Jamia جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا مہم کی کامیابی کے لیے مختلف پروگرامس

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 11:48 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم کے سامنے سبزۂ زار پر 15 اگست کی صبح ساڑھے نو بجے پرچم کشائی ہوگی جس کے بعد فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے آڈیٹوریم میں ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ Tricolor Campaign in Jamia

Tricolor Campaign in Jamia
Tricolor Campaign in Jamia

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ 75ویں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کا جشن منانے اور ہر گھر ترنگا مہم کی کامیابی کے لیے متعدد پروگرام منعقد کررہی ہے۔ Jamia Millia Islamia۔ اسی سلسلے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر تیرہ اگست شیخ الجامعہ دفتر لان سے ایک ترنگا ریلی کو ہری جھنڈی دکھائیں گی۔ یہ ترنگا ریلی کیمپس اور آس پاس کے علاقوں سے گزرے گی۔ ملک کی آزادی کا پچھترویں سال کا جشن منانے اور پرچم پہرانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلبا اور اسٹاف اراکین آس پاس کے علاقوں میں قومی پرچم بھی تقسیم کریں گے۔ Various programs for the success of Tricolor campaign in Jamia Millia Islamia

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا مہم کی کامیابی کے لیے مختلف پروگرامس
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا مہم کی کامیابی کے لیے مختلف پروگرامس
یہ بھی پڑھیں:

14 اگست کو ایم اے کے پٹودی اسپورٹس کمپلیکس سے صبح دس بجے ایک میراتھن دوڑ شروع ہوگی۔ شیخ الجامعہ ایک نمائش جس کا عنوان ’ریکالنگ دی ہوررس آف دی برٹش رول ان پکٹوریل اینڈ پوئیٹک ایفلکشنس‘ ہے اس کا بھی افتتاح اسی دن ساڑھے گیارہ بجے کریں گی۔ جب کہ ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم کے سامنے سبزۂ زار پر 15 اگست کی صبح ساڑھے نو بجے پرچم کشائی ہوگی جس کے بعد فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے آڈیٹوریم میں ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ Tricolor Campaign in Jamia Millia Islamia

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا مہم کی کامیابی کے لیے مختلف پروگرامس
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا مہم کی کامیابی کے لیے مختلف پروگرامس
ایسٹ انڈیا کمپنی کی آمد، اٹھارہ سو ستاون کی بغاوت، ہندوستانیوں کی ہجرت بحیثیت معاہدہ شدہ مزدور، مدراس طاعون، قحط بنگال، میسور، بنگال، پنجاب اور دہلی کے ہولناک واقعات اور تقسیم ہند کا دردناک سانحہ اور بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خاں، رام پرساد بسمل اور خواتین سمیت دیگر ہستیوں کی شہادت کے واقعات کو اس نمائش میں تصاویر اور اشعار کے توسط سے پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یونیورسٹی کی جانب سے اے کے اے ایم کے حصے کے طور پر اور یوم آزادی سے قبل ’آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلین بھی منعقد کیا گیا ہے۔ پروفیسر سنتشی دھولی پڈی پنڈت وائس چانسلر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی پروگرام کی مہمان خصوصی ہوں گی اور پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کی صدارت فرمائیں گی۔ ڈاکٹر سید فاروق پروگرام کے مہمان اعزازی ہوں گے۔

شعبۂ سماجیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج ملک کی پچھترویں یوم آزادی کے جشن کے لیے اور حکومت ہند کی منشیات چھوڑو مہم ’سے یس ٹو لائف، نو ٹو ڈرگس‘ ’فریڈم فرام سب اسٹینس ابیوز‘ کے موضوع پر ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔ ڈاکٹر ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر نے اپنے سمینار روم میں انٹرنیشنل ائیر آف ملیٹس۔دوہزار تئیس کے حصے کے طور پر آج ’پوٹنشیل آف مائلیٹس‘ ٹاک دوم منعقد کیا۔ میکس ہیلتھ کیئر کی ریتیکا سمادار نے یہ خطبہ پیش کیا۔

جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول نے آزادی کا امرت مہتسو کا جشن منانے کے لیے’تحریک آزادی میں اردو صحافت کا کردار‘ کے موضوع پر مؤرخہ گیارہ اگست دوہزار بائیس بروز جمعرات ایک تقریری مقابلہ منعقد کیا۔جامعہ سینیئر سیکنڈری اسکول، جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول اور جامعہ مڈل اسکول سے بیس سے زیادہ طلبا نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ اے کے اے ایم کے حصے کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مشیر فاطمہ نرسری کے نو نہالوں نے بھی آج متعدد سرگرمیوں جیسے کہ ترنگا کے ساتھ پربھات پھیری، سیلفی موومنٹ، آرٹ ایکٹیویٹی اور فوڈ ایکٹیویٹی میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.