ETV Bharat / state

Sidhu Moosewala Murder Case: موسے والا قتل کیس میں اہم شوٹر سمیت تین گرفتار

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 8:59 PM IST

Sidhu Moosewala murder case
Sidhu Moosewala murder case

دہلی پولیس نے پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا قتل معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں سپاری لے کر قتل کرنے والے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ Delhi Police Have Arrested Three People in Connection With The Moosewala Murder Case

نئی دہلی: دہلی پولیس نے پیر کو بتایا کہ اس نے پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں سپاری لے کر قتل کرنے والے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے Three arrested in Musawala murder case۔

دہلی پولیس کے مطابق، اس کے خصوصی سیل نے گرفتار افراد کا نام پریا ورت فوجی، کشش عرف کلدیپ اور کیشو بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ تینوں شارپ شوٹرز کے ماڈیول کے طور پر جرائم کرتے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوجی کو گجرات کے مُندرا سے گرفتار کیا گیا۔ وہ اس ماڈیول کا مرکزی شوٹر بتایا جا رہا ہے اور موسے والا کے قتل کے وقت وہ بولیرو گاڑی میں بھی موجود تھا۔ اس کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ گلوکار سے سیاستدان بنے سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے 2022 کے پنجاب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.