ETV Bharat / state

Delhi Violence 2020: شاہ رخ پٹھان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت آج

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 10:48 AM IST

شاہ رخ خان پٹھان
شاہ رخ خان پٹھان

کڑکڑڈوما عدالت شاہ رخ پٹھان سمیت پانچ ملزمان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کرے گی، شاہ رخ پٹھان پر الزام ہے کہ اس نے دہلی تشدد کے دوران ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیا پر ریوالور سے گولی چلائی تھی۔ Additional Sessions Judge Amitabh Rawat

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت آج شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں ہیڈ کانسٹیبل پر ریوالور سے گولی چلانے کے ملزم شاہ رخ پٹھان سمیت پانچ ملزمین کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کرے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت اس معاملے کی سماعت کریں گے۔

Additional Sessions Judge Amitabh Rawat

30 جولائی کو سماعت کے دوران ریوالور کی تصویر لینے والے صحافی سوربھ ترویدی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، سوربھ ترویدی کی جرح نہیں ہو سکی، سوربھ ترویدی نے 7 مئی کو بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ 24 دسمبر 2021 کو عدالت نے ملزمان کے خلاف الزامات طے کیے تھے، عدالت نے قتل کی کوشش فسادات اور غیر قانونی ہجوم کا حصہ بننے کی دفعات کے تحت الزامات طے کیے تھے۔

شاہ رخ پٹھان کے علاوہ جن ملزمان کے خلاف عدالت نے فرد جرم عائد کی ان میں سلمان، گلفام، عطر اور اسامہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Delhi Riots Shahrukh Pathan Case: دہلی فسادات معاملے میں ملزم شاہ رخ پٹھان کے خلاف الزامات طے

شاہ رخ کو 3 مارچ 2020 کو اتر پردیش کے شاملی سے گرفتار کیا گیا تھا، دہلی پولیس نے ان کے گھر سے ہی اس کا ریوالور برآمد کیا تھا، پولیس نے اس کے مکان سے تین کارتوس بھی برآمد کیے تھے۔ دہلی پولیس نے شاہ رخ کا موبائل فون بھی برآمد کیا ہے۔ دہلی تشدد کے دوران ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیا کی طرف ریوالور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاہ رخ کی تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فروری 2020 میں ہونے والے تشدد میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.