ETV Bharat / city

Delhi Riots Shahrukh Pathan Case: دہلی فسادات معاملے میں ملزم شاہ رخ پٹھان کے خلاف الزامات طے

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 2:34 PM IST

Delhi Riots
دہلی فسادات معاملے میں ملزم شاہرخ پٹھان کے خلاف الزامات طے

دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ Delhi Court میں دہلی فرقہ وارانہ فسادات Delhi Communal Riots میں کے ایک ملزم شاہ رخ پٹھان پر آئی پی سی کی دفعات 147، 148، 186، 188، 148، سمیت اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کیے گئے ہیں۔

دہلی فرقہ وارانہ فسادات Delhi Riots کے دوران دہلی پولیس Delhi Police کے ایک حوالدار پر پستول تاننے کے معاملے میں ملزم شاہ رخ پٹھان Delhi Riots Accused Shahrukh Pathan کے خلاف عدالت نے الزامات طے کر دیے ہیں۔

پٹھان پر آئی پی سی کی دفعہ 147 (فساد کرنے)، 148 (خطرناک ہتھیار کے ساتھ ہونے)، 186 (سرکاری ملازم کی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے) اور 188 (سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی) کے ساتھ 148 (عام جرم کے لیے غیر قانونی بھیڑ کا حصہ) سمیت اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں 4 دیگر لوگوں کے خلاف بھی الزامات طے کیے ہیں۔

ملزمان نے اپنا جرم قبول کرنے سے انکار کیا اور اپنے خلاف لگے الزامات کو ثابت کرنے کی بات کہی ہے۔

کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اس کے بعد گواہی کے لیے تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید پڑھیں؛ عدالت نے تسلیم کیا کہ دہلی فسادات ایک سازش کے تحت ہوئے: محمود پراچہ

ملزم پٹھان نے حوالدار دیپک دہیا پر پستول تان دی تھی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ اسے 3 مارچ 2020 کو اترپردیش سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Riots Victims: دہلی فسادات کو 22 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین معاوضہ سے محروم

جج نے کہا کہ ثبوتوں کی بنیاد پر پٹھان نے دہلی فسادات Delhi Riots میں ایک گروپ کی قیادت کی اور 24 فروری 2020 کو دہیا کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔ اس نے ایک سرکاری کام میں رکاوٹ کھڑی کی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں فروری 2020 میں ہوئے فساد کے دوران کم سے کم 53 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور تقریباً 700 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.