ETV Bharat / state

Sincere Efforts Needed for Muslim Upliftment: مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 6:49 PM IST

a
a

پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل کنونشن کی جانب سے قومی دارالحکومت دہلی میں ’’مسلمانوں کی سیاسی، تعلیمی، فلاحی شعور اور بیداری‘‘ پر ایک قومی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ Political and welfare awareness of India Council

نئی دہلی: مسلمان معاشی طور پر انتہائی پسماندہ ہیں، ان کی پسماندگی اور غربت دور کرنے اور انہیں با اختیار بنانے، ترقی سے ہم کنار کرنے اور انہیں مضبوط مقام دلانے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہاریہاں پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل کی جانب سے مسلمانوں کی سیاسی، تعلیمی، فلاحی شعور اور بیداری پر منعقدہ ایک قومی کنونشن میں مقررین نے کیا۔PWAIC Holds Convention in Delhi

کونسل کے قومی صدر ایس فیاض الدین نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم پسماندہ مسلمانوں میں حب الوطنی کو مزید بڑھانے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے افواہوں او رغیر ضروری نعروں سے دور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے پورے اخلاص سے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا: ’’یہ تنظیم بلاکسی سیاسی جماعت و شخصیت پرستی کے پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور سیاسی شعور پیدا کرنے کے لیے مختلف انداز میں کام کرے گی۔‘‘One Day convention on Muslim Upliftment

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر افراد جو کسی بھی مذہب و فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں، مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کا کام کرنا چاہتے ہوں، ان کا تنظیم میں خیر مقدم ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ’’یہ ہندوستان کی واحد تنظیم ہوگی جو تمام فرقوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ اس کا واحد مقصد مسلمانوں کی پسماندگی دور کرتے ہوئے مین اسٹریم میں لانا ہوگا۔ تنظیم کی ہر ریاست میں شاخ کھولی جائے گی اور ائمہ مساجد، مساجد کمیٹیوں، مدارس، خانقاہوں اور دیگر مذہبی اداروں سے رابطہ کرکے سب کے مشورے سے کام کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم مسلمانوں کی فلاح کے لیے ہر ریاست میں مفت قانونی خدمات، پسماندہ مسلم طلباء کی تعلیم کو یقینی بنانے، اعلی تعلیم اور سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرانے میں بھرپور تعاون دے گی، نیز ہرریاست میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی تنظیم کے مقاصد میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر سرکردہ شخصیات کی افسران سے ملاقات

پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل کے جنرل سکریٹری ایم اے ستار نے کہا کہ ’’کتنی حیرت کی بات ہے کہ مسلمانوں کی ماہانہ آمدنی تقریباً550روپے ہے۔ وقف بورڈ معاشی طور پر ملک کا مضبوط ادارہ ہے لیکن اس کا درست استعمال نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس قدر جائیدادیں ہونے کے باوجود وقف بورڈ مسلمانوں کے کام نہیں آ رہا ہے۔ سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے وہ اپنی زمین کی حفاظت کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔ یہ تنظیم وقف بورڈ کے اثاثوں کا مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی فلاح پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

اس کنونشن میں مختلف مکتب ہائے فکر کے مشہور او رمعروف علمائے کرام او رمعزز شہریوں نے شرکت کی اور پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے قیمتی مشوروں سے نوازا نیز تنظیم کے قومی صدر ایس فیاض الدین کے اس اقدام کو سراہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.