ETV Bharat / state

دہلی میں فی الحال اسکول نہیں کھلیں گے

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 11:02 PM IST

دہلی کے تمام اسکول مارچ 2020 سے بند ہیں۔ حالانکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنے اور رسمی کام کاج کے پیش نظر اسکولوں کو اعلی درجات کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

Kejriwal
اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز کہا کہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کا امکان ابھی باقی ہے، اس لئے فی الحال اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

کیجریوال نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا کے کئی حصوں میں تیسری لہر کے معاملے ہوئے ہیں۔ ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ ابھی ہماری پہلی ترجیح تمام بالغ افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کرنا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:

Tokyo Paralympics: ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت تاریخ رقم کر سکتا ہے: دیپا ملک


دہلی کے تمام اسکول مارچ 2020 سے بند کردیئے گئے تھے، حالانکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنے اور رسمی کام کاج کے پیش نظر اسکولوں کو اعلی جماعتوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، لیکن دوسری لہر آنے کے بعد اسکول دوبارہ بند کردیئے گئے تھے۔ تاہم، اسکول ورچوئل میڈیم سے چل رہے ہیں اور کلاسز آن لائن کی جارہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.