ETV Bharat / state

Hit And Drag Case in Delhi دہلی میں کار نے رکشا والے کو دو سو میٹر تک گھسیٹا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 10:15 AM IST

دہلی کے فیروز شاہ روڈ پر کل شام ایک تیز رفتار کار نے رکشا کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس سے رکشا چلانے والا شخص کار کے نیچے پھنس گیا، جس کے بعد ملزم کار ڈرائیور اسے دو سو میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: منگل کی شام فیروز شاہ روڈ پر ہٹ اینڈ ڈریگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تیز رفتار کار ڈرائیور نے ایک رکشے کو زور سے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے رکشے والا کار کے نیچے پھنس گیا اور پھر اسے کار ڈرائیور تقریباً 200 میٹر تک گھسیٹتا رہا۔ اس حادثے کی اطلاع پر پولیس موقعے پر پہنچی اور ملزم کار ڈرائیور کو گرفتار کیا۔ ساتھ ہی زخمی رکشا ڈرائیور کو آر ایم ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز دیر شام فیروز شاہ روڈ پر تیز رفتار کار نے رکشا کو ٹکر مار دی۔ وہیں رکشا ڈرائیور کار کے بونٹ میں پھنس گیا اور وہ تقریباً 200 میٹر تک گھسیٹتا چلا گیا۔ گاڑی رکی تو لوگوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اس حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔ ملزم کار ڈرائیور کی شناخت مراد نگر کے فرمان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں تو نہیں تھا۔ اس کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال یکم جنوری کو کانجھا والا میں ہٹ اینڈ رن کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس میں انجلی نام کی لڑکی کو کار سے ٹکر مارنے کے بعد ملزمین کئی کلومیٹر تک اسے گھسیٹ کر لے گئے تھے۔ ملزمین کو یہ بھی معلوم تھا کہ لڑکی بونٹ میں پھنسی ہوئی ہے، اس کے باوجود انہوں نے گاڑی نہیں روکی جس کی وجہ سے انجلی کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Kanjhawala case کنجھا والا کیس میں بڑا انکشاف، حادثے کے وقت اسکوٹی پر ایک اور لڑکی سوار تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.