ETV Bharat / state

'مودی حکومت نے ٹیکس وصولی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے'

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 1:22 PM IST

راہل گاندھی
راہل گاندھی

راہل گاندھی نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کے لئے مودی سرکار پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں مودی حکومت پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کے لئے مودی حکومت پر تنقید کیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق خبر کو ٹوئٹر پر اشتراک کرتے ہوئے راہل گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'مودی حکومت ٹیکس وصولی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔'

اس خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'مودی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے زیادہ کمایا ہے۔' اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'پچھلے سات سالوں میں ایندھن پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا الزام لگایا تھا کہ 'بحران کے وقت لوگوں کو راحت دینے کے بجائے حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے جیبیں کاٹ رہی ہے۔'

راہل گاندھی کا ٹوئٹ
راہل گاندھی کا ٹوئٹ

انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'مودی حکومت کی ترقی کی یہ حالت ہے کہ اگر کسی دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے تو یہ اس دن کی سب سے بڑی خبر بن جاتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت لوگوں کی قیمت پر بچا رہی ہے مودی کی شبیہ'

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ 'کورونا بحران کے بیچ عوام کو امید تھی کہ حکومت انہیں ریلیف دے گی، لیکن حکومت ان کے لیے ایک 'تکلیف دہ منصوبہ' سامنے لےکر آئی۔ 2021 میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 52 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ سرسوں کے تیل، ریفائنڈ، ارہر، مونگ دال اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 'عوام اپنی پیٹ کاٹ رہی ہے جبکہ مودی حکومت جیب کاٹ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.