ETV Bharat / state

دہلی پولیس کو محمود پراچہ کے خلاف سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 1:39 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے شمال مشرقی دہلی فسادات کے متعدد مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل محمود پراچہ کے خلاف سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔

police-got permission to search the office of accused advocate mahmood pracha in delhi riots case
محمود پراچہ کے اعتراضات بے بنیاد

عدالت نے کہا کہ محمود پراچہ کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ پولیس کو قانون کے مطابق محمود پراچہ کا کمپیوٹر ضبط کرنے کی اجازت ہے۔ اس عدالتی حکم کے مطابق پولیس محمود پراچہ کا کمپیوٹر ضبط کر سکتی ہے۔

سماعت کے دوران ایڈوکیٹ امت پرساد نے دہلی پولیس کی جانب سے کہا تھا کہ محمود پراچہ کو ثبوت ایکٹ کی دفعہ 126 کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پین ڈرائیو سے ڈیٹا نکالنے کی بات کرنا تحقیقات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سرچ وارنٹ پر پابندی کے عدالتی حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سماعت کے دوران ،دہلی پولیس نے پراچہ کے سماعت ملتوی کرنے کے مطالبے کی مخالفت کی تھی۔

10 مارچ کو عدالت نے محمود پراچہ کے خلاف جاری سرچ وارنٹ روک دیا تھا۔ دراصل 9 مارچ کو دہلی پولیس کا خصوصی سیل نظام الدین مشرق میں واقع محمود پراچہ کے دفتر پر چھاپہ مار نے گیا تھا لیکن دفتر مقفل ہونے کی وجہ سے واپس آگیا۔

اس کے بعد محمود پراچہ نے عدالت سے رجوع کیا۔ سماعت کے دوران محمود پراچہ نے کہا تھا کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے چھاپوں کے دوران تمام دستاویزات حاصل کئے گئے۔ ایسی صورتحال میں کسی تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.