ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی شنزو آبے سے ملاقات

author img

By

Published : Sep 5, 2019, 10:14 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:23 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کئی اہم ایشوز بات چیت کی۔

وزیراعظم مودی کی شنزو آبے سے ملاقات

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت شروع ہوئی، یہ ملاقات وزیراعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنز آبے نے روس کے ولادیووستک شہر میں کی۔

ملاقات میں کئی اہم ایشوز بات چیت
ملاقات میں کئی اہم ایشوز بات چیت

اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان جاپان کے اوساکا شہر میں منعقد جی 20 اجلاس اور فرانس کے بيارٹیز میں حال ہی میں منعقد جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

مسٹر مودی ملیشیا کے وزیراعظم مهاتھر محمد سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔

یاد رہے کہ نریندر مودی ایسٹ اکنامک فورم (ای ای ایف) کی میٹنگ میں حصہ لینے روس کے دورے پر ہیں، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پانچویں ای ای ایف سے خطاب کرنے کے لیے مودی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔

نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنز آبے نے روس کے ولادیووستک شہر میں کی
نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنز آبے نے روس کے ولادیووستک شہر میں کی

اس سے قبل بھارت اور روس نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور باہمی اعتماد کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے قرارداد کے ساتھ 15 معاہدوں پر دستخط کیے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، اور دفاع کے شعبہ میں باہمی تعاون دینے کا خد و خال پیش کیا۔

وزیراعظم مودی اور صدر پوتن کے درمیان 20 ویں بھارت، روس سالانہ سربراہی اجلاس میں ان دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

مودی ملیشیا کے وزیراعظم مهاتھر محمد سے بھی ملاقات کریں گے
مودی ملیشیا کے وزیراعظم مهاتھر محمد سے بھی ملاقات کریں گے

ان میں بھارت میں سوویت یونین یا روس کے فوجی سامان اور ہتھیاروں کے كل پرزو ں کی تیاری، دفاع اور مدافعت، خلائی، چنئی سے ولادیووستک کے درمیان سمندری رابطے قائم کرنے اور قدرتی گیس کے بارے میں معاہدے شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated :Sep 29, 2019, 12:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.