ETV Bharat / state

بھیڑ کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم ٹکٹ مہنگے

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 7:29 PM IST

ملک سمیت عالمی پیمانے پر کوروناوائرس میں اضافے کے پیش نظر مختلف تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اسی ضمن میں ریلوے نے بھی ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

بھیڑ کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم ٹکٹ مہنگے
بھیڑ کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم ٹکٹ مہنگے

ملک میں کورونا وائرس کووڈ-19کے بڑھ رہے معاملوں کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے سٹیشنز پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے مغربی،وسطیٰ اور جنوبی ریلوے کے کچھ سٹیشنز پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 رویے سے بڑھاکر 50 روپے کردیے گیے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کووڈ-19کے بڑھ رہے معاملوں کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے سٹیشنز پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے مغربی،وسطیٰ اور جنوبی ریلوے کے کچھ سٹیشنز پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 رویے سے بڑھاکر 50 روپے کردیے گیے ہیں
ملک میں کورونا وائرس کووڈ-19کے بڑھ رہے معاملوں کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے سٹیشنز پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے مغربی،وسطیٰ اور جنوبی ریلوے کے کچھ سٹیشنز پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 رویے سے بڑھاکر 50 روپے کردیے گیے ہیں

ریلوے کی اطلاع کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے کی جارہی کوششوں کے تحت ریل انتظامیہ نے مغربی، وسطی اور جنوبی ریلوے کے تحت آنے والے کئی اہم سٹیشنز پر بھیڑ کم کرنے کی غرض سے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضاف کردیا گیا ہے، جو اب 10 روپے سے بڑھاکر 50 روپے ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق ریلوے نے کہا کہ کچھ دنوں بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا اور حالات معمول پر آنے کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ کا دام پھر سے 10 روپے کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے پیش حکومت کئی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.