ETV Bharat / state

No Confidence Motion لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 12:58 PM IST

Updated : Aug 8, 2023, 1:07 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع کی انہوں نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور ہیں۔ یہ کبھی بھی تعداد کے بارے میں تھا بلکہ منی پور کے انصاف کے بارے میں تھا۔ No Confidence Motion

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: کانگریس رہنما گورو گوگوئی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع کی انہوں نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور ہیں۔ یہ کبھی بھی تعداد کے بارے میں تھا بلکہ منی پور کے انصاف کے بارے میں تھا۔ میں تحریک پیش کرتا ہوں کہ یہ ایوان حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ انڈیا یہ تجویز منی پور کے لئے لایا ہے۔ منی پور انصاف چاہتا ہے۔ انہوں نے کہ منی پور کے لوگ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں

کانگریس رہنما گورو گوگوئی نے تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منی میں آگ کا مطلب ہندوستان میں آگ ہے۔ اگر ویڈیو وائرل نہ ہوتی تو کسی کو اس واقعے کا سراغ نہیں ملتا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں نہ بولنے کی خاموشی عہد لیا ہے۔ اس لئے ہمیں ان کی خاموشی کو توڑنے کے لئے تحریک عدم اعتماد لانی پڑی۔ اس سے تین سوال پیدا ہوتے ہیں۔ 1 وہ آج تک کیوں گئے ہیں؟ 2 آخر کار انہیں منی پور پر بولنے میں تقریبا 80 دن کیوں لگے اور جب وہ بولے تو صرف 30 سکنڈ کے لئے؟َ 3 منی پور کے وزیراعلی کو ابھی تک برطرف کیوں نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پتہ نہیں اپوزیشن منی پور پر بحث کیوں نہیں کرنا چاہتی، وزیرداخلہ

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر کئے گئے تبصرے کو کارروائی سے نہیں ہٹائے جانے پر ہنگامہ آرائی کی گئی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جیسے ہی وقفہ سوال چلانے کی کوشش کی، کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کے اسپیکر ہیں۔ اگر آپ کو کوئی چیز غیر آئینی معلوم ہوتی ہے تو اسے کارروائی سے ہٹا دیتے ہیں لیکن وہ پھر اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔ کیا آپ کا حکم کوئی معنی نہیں رکھتا۔ چودھری نے کہا کہ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ پارلیمانی روایت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف کیے گئے تبصرہ کو کارروائی سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا لیکن اسے ہٹایا نہیں گیا۔ اس دوران کانگریس کے تمام ارکان اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔

Last Updated : Aug 8, 2023, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.