ETV Bharat / state

Petrol Diesel Price Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 5:11 PM IST

بھارت میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں مستحکم ہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ Petrol and diesel prices stable
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 86.51 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.39 فیصد کمی کے ساتھ 79.37 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کے لحاظ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

مہانگر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)

دہلی...................96.72 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔89.62

ممبئی ............... 106.31 ۔۔۔۔۔ 94.27

کولکتہ.......106.03 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔92.76

چنئی ............... 102.63 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔94.24

یہ بھی پڑھیں: Petrol Diesel Prices Update پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.