ETV Bharat / state

Petrol Diesel Prices Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 11:13 AM IST

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ Petrol Diesel Prices in Delhi
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 79.04 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 2.12 فیصد گر کر 74.50 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ No change in petrol and diesel prices

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Inflation During Winters in kashmir مہنگائی کی مار سے عوام کا حال بے حال

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

شہرپٹرول (روپے فی لیٹر)ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی96.7289.62
ممبئی 106.3194.27
کولکتہ106.0392.76
چنئی102.6394.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.