ETV Bharat / state

New MCD Policy ایم سی ڈی کی نئی لائسنسنگ پالیسی سے گوشت تاجر پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 9:33 PM IST

ایم سی ڈی کی نئی لائسنسنگ پالیسی سے گوشت تاجر پریشان
ایم سی ڈی کی نئی لائسنسنگ پالیسی سے گوشت تاجر پریشان

میونسپل کارپوریشن آف دہلی کے ایوان میں گذشتہ روز نئی لائسنسنگ پالیسی کو پاس کرایا گیا ہے نئی پالیسی کے مطابق اب سے کسی بھی مذہبی عبادت گاہ سے 150 میٹر کے اندر مرغا، بکرا، مچھلی سمیت تمام طرح کے گوشت کو فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔

ایم سی ڈی کی نئی لائسنسنگ پالیسی سے گوشت تاجر پریشان

دہلی: میونسپل کارپوریشن آف دہلی کے ایوان میں گذشتہ روز نئی لائسنسنگ پالیسی کو پاس کرایا گیا ہے نئی پالیسی کے مطابق اب سے کسی بھی مذہبی عبادت گاہ سے 150 میٹر کے اندر مرغا، بکرا، مچھلی سمیت تمام طرح کے گوشت کو فروخت نہیں کیا جا سکے گا البتہ جو دکانیں نئی لائسنسنگ پالیسی سے قبل سے چلتی آ رہی ہیں ان پر 150 میٹر کی یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ گوشت تاجروں کو اب پہلے کے مقابلے لائسنس ری نیو کرانے کے لیے نئی لائسنسنگ پالیسی کے تحت بڑھی ہوئی فیس بھی ادا کرنی ہوگی جسے تمام دوکانداروں کو سالانا جمع کرانا پڑھتا ہے اس سے سب سے زیادہ ان گوشت تاجروں کو پریشانی ہوگی جو مشرقی دہلی اور شمال مشرقی دہلی میں اپنی دکانیں چلاتے آ رہے ہیں۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے قومی دارالحکومت دہلی کے قصاب پورہ علاقے میں گوشت تاجروں سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس نئی لائسنسنگ پالیسی کی پر زور مخالفت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی آسان ہونی چاہیے تاکہ دکاندار اس پر عمل کر سکیں۔ وہیں دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسیشن کے جنرل سیکریٹری ارشاد قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین ماہ قبل ہی میونسپل کارپوریشن آف دہلی کو ایک خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا تھا کہ کوئی بھی نئی پالیسی تیار کرنے سے قبل میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بات چیت کی جائے اور ان مشوروں کو اس پالیسی میں شامل کیا جائے تاکہ نئی پالیسی بہتر طور پر بنائی جا سکے لیکن کسی بھی تنظیم سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Teesta Setalvad Embezzlement case سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ کو دی گئی پیشگی ضمانت میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا


واضح رہے کہ اب نئی پالیسی کے تحت ایک سال کے لیے 7 ہزار روپے بطور لائسنس رینیو ادا کرنے ہوں گے جبکہ دو سال کے لیے 12 ہزار اور تین برس کے لیے 18 ہزار روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی جو اس سے پہلے محض 2800 روپے سالانہ ادا کرنا ہوتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.