ETV Bharat / state

MCD Election 2022 دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ووٹنگ کے لیے اتوار کو بازار بند

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 7:34 AM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ووٹنگ کے لیے اتوار کو بازار بند
دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ووٹنگ کے لیے اتوار کو بازار بند

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے ہفتہ کے روز کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے اتوار کے روز ہونے والی پولنگ کے پیش نظر دہلی کے تمام بازار بند رہیں گے۔ CAIT on MCD elections 2022

نئی دہلی: کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے آئی ٹی) نے دہلی کے تمام تاجروں سے اتوار کے روز دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں خاندان کے تمام ووٹروں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ سی اے آئی ٹی نے ہفتہ کے روز کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے اتوار کے روز ہونے والی پولنگ کے پیش نظر دہلی کے تمام بازار بند رہیں گے۔ Market closed due to MCD elections

سی اے آئی ٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے ایک بیان میں کہا، "پہلے کی طرح، پولنگ کے دن، 4 دسمبر کو، دہلی کے تمام بازار اور کاروباری ادارے، کارخانے، چھوٹی صنعتیں وغیرہ مکمل طور پر بند رہیں گی تاکہ تاجران، ان کے ملازمین، صارفین اور کاروبار سے وابستہ دیگر افراد بغیر کسی رکاوٹ کے ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔ کھنڈیلوال نے دہلی کی تمام کاروباری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ تمام مارکیٹ ایسوسی ایشن اپنے بازار کے ممبروں کو یہ معلومات ضرور دیں اور ساتھ ہی پرزور اپیل کریں کہ کل تمام تاجر اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت پر ووٹ ڈالیں، اور تاجروں کے ملازمین بھی ووٹ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi MCD Elections دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.