ETV Bharat / bharat

Delhi MCD Elections دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 7:01 AM IST

Updated : Dec 4, 2022, 9:44 AM IST

دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج
دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج

دہلی کارپوریشن انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ تمام پولنگ سٹیشنز کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس بوتھوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ Delhi MCD Elections

نئی دہلی: دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے آج بروز اتوار کو ووٹنگ ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 250 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں تقریباً ایک کروڑ 45 لاکھ ووٹرز 1349 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ سٹیشنز کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس بوتھوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ اس بار کل 13,638 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 3356 بوتھ حساس ہیں۔ یعنی ہر چوتھا بوتھ حساس ہے۔Voting for Delhi MCD Elections today

دہلی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور اس کی تمام سرحدوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ 84,000 دہلی پولیس، پیرا ملٹری اور ہوم گارڈ کے اہلکاروں کو حفاظتی نظام میں تعینات کیا گیا ہے۔ پولس بوتھ پر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سینئر افسران تمام بوتھوں پر خصوصی نظر رکھیں گے۔ دہلی پولیس کے 55,000 اہلکار، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کی 108 کمپنیاں یعنی تقریباً 8000 اہلکار اور 21,000 ہوم گارڈ تعینات کیے گئے ہیں۔ راجدھانی کے تمام وارڈوں میں 1.46 کروڑ سے زیادہ باشندے شہری انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi MCD Election 2022 والد کے جیل جانے سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اریبا خاں

دہلی پولیس حساس مقامات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان تمام بوتھوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ بزرگ اور مخصوص افراد کے گھروں پر ان کے ووٹنگ میں حصہ لینے کےلئے کوٹرائی سائیکل بھیجی جا رہی ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق دارالحکومت میں 4 نومبر کو نافذ ہو گیا تھا۔ ہفتہ کو پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے دیگر افسران کے ساتھ دہلی کے تمام رینج کے ہر بوتھ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ سب ووٹ ڈالنے ضرور آئیں۔ دہلی کی تمام لائنوں پر صبح 4 بجے میٹرو ٹرین سروس شروع ہو گئی ہے۔ ٹرینیں ہر 30 منٹ پر صبح 6 بجے تک چلیں گی۔ اس کے بعد دن بھر میٹرو ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ اس سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں نے جمعہ تک بھرپور مہم چلائی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے لیے انتخابی مہم 2 دسمبر کی شام 5 بجے ختم ہو گئی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔

Last Updated :Dec 4, 2022, 9:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.