ETV Bharat / state

Jamia Milia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دہلی پولیس کی خصوصی اکائی کے ساتھ اشتراک

author img

By

Published : May 20, 2023, 6:07 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے خواتین اور بچوں (ایس پی یو ڈببلیو اے سی) کے سہہ روزہ ریفریشر ٹریننگ کے انعقاد کے لئے دہلی پولیس کی خصوصی اکائی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے قائم سیل میں تعیناتی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دہلی پولیس کی خصوصی اکائی کے ساتھ اشتراک
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دہلی پولیس کی خصوصی اکائی کے ساتھ اشتراک

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولس اہلکاروں کی تربیت سریز کی پہلی کیمپ 17 مئی سے 19مئی 2023 کے درمیان جامعہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی۔ٹریننگ کا مقصد شرکا میں ازدواجی رشتوں میں تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کے تجربات سے موثر انداز میں صلاحیت اور معلومات کو فروغ دینا تھا۔

پروگرام کے افتتاحی جلسے میں پی این کھریمے،آئی پی ایس،جوائنٹ کمشنر آف پولیس، ایس پی یو بلیو اے سی اینڈ اسی پی یو این ای آ، پروفیسر روندر کمار،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز،محترمہ اندو بالا،اے سی پی (ٹریننگ)، ایس پی یو ڈبلیو،اے سی اور پروفیسر نیلم سکھرامنی، صدر شعبہ سوشل ورک، جامعہ ملیہ اسلا میہ موجودتھے۔معزز مہمانوں نے اس مشترکہ مساعی کی کامیابی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہا رکیا۔

کھریمے نے اس موقع پر کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ اور ایس پی و ڈبلیو اے سی کے درمیان یہ اشتراک خواتین اور بچوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ضمن میں ہمارے عہد کا پختہ ثبو ت ہے۔ہمیں یقین ہے کہ خواتین اوربچوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اس اشتراک کی کلیدی اہمیت ہے۔یہ اشتراک دوسرے اداروں کے لیے ایک قابل تقلید نمونہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر تبدیلی لاسکتے ہیں۔

پروفیسر نیلم سکھرا منی نے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے۔پانچ (دوہزار انیس۔اکیس) کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے اس پہل کی معنویت کو اجاگر کیا۔انھوں نے بتایاکہ این ایف ایچ ایس اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پندرہ سال سے انچاس سال کے درمیان کی خواتین کا ایک تہائی حصہ ابھی بھی اپنے خاوندوں کے تشدد کا شکار ہیں اور ان میں سے صرف چودہ فی صد عورتوں نے ہی اس سلسلے میں مدد مانگی تھی۔یہ صور ت حال رپسانس میکانزم کو مضبوط کرنے کے لیے سروس ڈلیوری نظام کی ضرورت کو نشان زد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Research Report on Delhi Muslims دہلی کے مسلمانوں کی تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر ریسرچ رپورٹ کا اجرا

قابل ذکر ہے کہ شعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ ماضی میں بھی کرائم اگینسٹ وومین سیلز کے ساتھ اشتراک کی طویل تاریخ رہی ہے جس میں پہلا تربیتی پروگرام سات دن کادوہزار آٹھ میں منعقدہواتھا۔اس کے بعد سے وقفے وقفے سے باقاعدگی سے تربیتی پروگرام ہوتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا یہ شعبہ دہلی کے بیس پولس اسٹیشنوں میں ایک انٹروینشن پروجیکٹ کے لئے نربھیا فنڈ سے مالی تعاون کے ساتھ بطور ایک تکنیکی تعاون ایجنسی کے کام کرتا رہاہے۔ دوہزار سترہ سے دوہزار بیس کے درمیان کا پائلٹ پروجیکٹ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے اس کے غیرمتزلزل عہد کاپختہ ثبوت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.