ETV Bharat / state

جامعہ نگر میلے میں خواتین کی امڈی بھیڑ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 2:31 PM IST

جامعہ نگر مرکز جماعت اسلامی ہند الشفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے قریب ملی ماڈل اسکول گراؤنڈ میں چھوٹے اور نوجوان کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے لیے 9-10 دسمبر کے دوران سب سے بڑی نمائش، جامعہ نگر فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے میلے میں زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔ Fest Special Held In Jamia Nagar

جامعہ نگر میلے میں خواتین کی امڈی بھیڑ
جامعہ نگر میلے میں خواتین کی امڈی بھیڑ

جامعہ نگر میلے میں خواتین کی امڈی بھیڑ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ اس میلے میں خواتین اور بچوں کے لئے خاص خیال رکھا گیا تھا۔ میلے میں شاہین باغ ،ذاکر نگر ، بٹلہ ہاوس، غفار منزل ،اوکھلا وہار کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے، میلے میں پہنچنے والوں میں خواتین کی تعداد کافی زیادہ تھی۔میلے میں آنے والوں نے اپنے تاثرات پیش کئے اور سب نے میلے کے بارے میں مثبت جواب دیا اور کہا کہ میلہ تمام مراحل پر کھرا اترا ہے۔

کئی خواتین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ میلہ کافی اچھا ہے اور بچوں کے لئے مزید جھولے ہونے چاہئے۔فیسٹ کے منتظمین نے بتایاکہ ہمارے پاس جامعہ کے سابق طلباء کی تمام ٹیم ہے، تقریباً 10 لوگ۔ ہم نے جامعہ اور دیگر اسکولوں سے بھی رضاکاروں کی خدمات حاصل کی تھی۔ بنیادی طور پر یہ محض ایک خیال تھا کہ تمام چھوٹے یا آن لائن کاروباری مالکان کو کچھ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جنہیں صرف جگہ نہیں مل رہی ہے۔ درحقیقت، اپنے گھروں کے اندر رہنے والے لوگ اگر آن لائن پلیٹ فارم پر کچھ کر رہے ہیں تو وہ ان کاروباروں سے واقف نہیں ہیں۔ لہذا، ہم کچھ پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے تھے جہاں وہ کمیونٹی کے ساتھ خاص طور پر قریبی لوگوں سے بات چیت کر سکیں۔

منتظمین نے مزید کہاکہ یہ صرف ایک اسٹارٹ اپ ہے۔ ہمارے پاس بہت سارے چھوٹے کاروباری مالکان، نوجوان کاروباری اور نئے آئیڈیاز ہوں گے۔ ہم ان لوگوں کو جوڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر کرنے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو زیادہ پتہ چلے گا جب وہ ہم سے جڑیں گے۔ تب ہم نمائش کے علاوہ بھی بہت کچھ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس نمائش میں تقریباً 150 اسٹالز شامل ہوئے، 200 سے زیادہ وینڈرز تھے ، 37 فوڈ اسٹالز اور 137 نارمل اسٹالز تھے۔ ہمارے پاس اسٹالز کا نیا تصور بھی ہے جسے کین او پی اسٹال کہتے ہیں۔ یہ تھوڑا مہنگا تھا لیکن ہم نے سوچا کہ کچھ بہت مختلف ہے۔ الحمدللہ 15 دنوں میں ہم نے اپنے تمام اسٹالز بک کر لیے تھے۔ جو سرگرمیاں نمائش میں تھیں وہ ہیں کپڑے، زیورات، ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات، اور دستکاری؛ خطاطی کے فنکار موجود ہیں اور بہت ساری چیزیں بہت منفرد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھارتیہ بھاشا اتسو منایا

اس کے علاوہ ہوم بیکرز، ہوم کک بھی شرکت کیئے۔ ان کے گھر کے کچن، کلاؤڈ کچن وغیر بھی شامل تھے۔ درحقیقت، کچھ ریستوراں مالکان نے شرکت کی جنہوں نے صرف نوجوان کاروباری افراد کے طور پر شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.