ETV Bharat / state

Muharram 2022: درگاہ حضرت نظام الدین میں بھارت کا سب سے پرانہ تعزیہ

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 10:55 AM IST

تعزیہ
تعزیہ

بھارت میں تعزیہ محرم کا ایک اہم حصہ ہے ،جسے بھارت سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں متعدد اشکال و اقسام میں بنا کر جلوس کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ عقیدتمندوں کے مطابق تعزیہ امام حسین کے مزار کی شبیہ کے طور تیار کیا جاتا ہے۔ India's Oldest Taiziya

بھارت میں تعزیہ کو عزت و احترام کے ساتھ کربلا میں محرم کی 10 تاریخ کو دفن کیا جاتا ہے۔ لیکن نظام الدین درگاہ کے تعزیہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ دفن نہیں ہوتا اس تعزیہ کو ہر برس کربلا کے میدان تک تو لایا جاتا ہے لیکن اسے دفن کرنے کے بجائے واپس درگاہ کے امام باڑے میں رکھ دیا جاتا ہے۔

تعزیہ


India's Oldest Taiziya
درگاہ حضرت نظام الدین کے اس تعزیہ سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سید کاشف علی نظامی سے بات کی، انہوں نے بتایا کہ یہ وہی تعزیہ ہے جسے سنہ 1399 میں تیمور لنگ بادشاہ نے اپنے وزراء کو حکم دے کر بنوایا تھا، اور محرم کے بعد تعزیہ کو حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ کے حوالے کر گیے تھے، جس کے بعد سے ہر برس درگاہ حضرت نظام الدین کے ذمہ داران اس تعزیہ کا جلوس نکالتے آ رہے ہیں۔

سید کاشف علی نظامی کہتے ہیں کہ چونکہ بھارت میں تعزیہ داری کی روایت بادشاہ تیمور لنگ نے ہی شروع کی تھی، اور وہی تعزیہ تقریبا 600 برسوں سے درگاہ حضرت نظام الدین میں موجود ہے اس لحاظ سے یہ تعزیہ اپنی تاریخی حیثیت کا حامل ہے اور اپنی نوعیت کا منفرد ترین تعزیہ ہے۔
مزید پڑھیں:Muharram 2022: حضرت عباس کی یاد میں نکالا گیا جلوس

بھارت میں تعزیہ داری کی روایت کافی قدیم ہے، اس روایت کی شروعات سنہ 1399 میں تیمور لنگ بادشاہ کے کہنے پر شروع ہوئی تھی، دراصل تیمور لنگ بادشاہ محرم کے مہینہ میں عراق کے کربلا میں امام حسین کے روضہ پر حاضری دینے جایا کرتے تھے، لیکن سال 1398 میں جنگ کے سبب امام حسین کے روضہ پر نہیں جا سکے، جس کے بعد انہوں نے اپنے وزراء کو حکم دیا کہ وہ ایک ایسی شبیہ تیار کریں جو امام حسین کے روضہ سے مشابہت رکھتی ہو تاکہ وہ رسومات ادا کر سکیں، تبھی سے بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش میں محرم کے مہینہ میں تعزیہ داری کی روایت کا آغاز ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ روایت ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.