ETV Bharat / state

ریلوے نے اکنامک کلاس تھرڈ اے سی کوچ کی جدیدی کاری کی

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 9:48 PM IST

بھارتی ریلوے نے نئی قسم کی اکنامک کلاس تھرڈ اے سی کوچ کوجدیدی کاری کی۔ اس کے ساتھ ہی 72 سیٹوں والا کوچ اب 83 سیٹوں کا ہو جائے گا۔

Indian Railways made AC economy coach
Indian Railways made AC economy coach

ریلوے نے جدید تھرڈ اے سی کوچ کو کئی طریقوں سے خاص قرار دیا ہے۔ سب سے پہلے ان کوچوں میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری طرف ان میں سفر کو آرام دہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ریلوے نے تھرڈ اے سی کوچ کی سیٹوں کو بڑھاکر 72 سے کیا 83

قبل ازیں کوچ کی گنجائش 72 برتھ کی ہواکرتی تھی جسے بڑھا کر 83 برتھ کردی گئی ہے۔ سیٹ اور برتھ کے لیے ماڈلر ڈیزائن اپنایا گیا ہے جس سے مسافروں کو زیادہ سکون ملے گا۔ بوتل موبائل فون اور میگزین رکھنے کی جگہ بھی رکھی گئی ہے۔

ریڈنگ لائٹس اور موبائل چارجنگ کے لیے پوائنٹس ہر برتھ پر فراہم کیے گئے ہیں۔ نائٹ لائٹ کی سہولت، ٹچ لیس نل کی سہولت، معذور افراد وہیل چیئر تک کی رسائی اور زیادہ آرام دہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد ریلوے کی جانب سے پاس سہولت کا آغاز

شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل کا کہنا ہے کہ 'یہ کوچز کپورتھلہ میں بنائے گئے ہیں۔ سب سے پہلے این سی آر نے اسے جے پور تک چلنے والی ٹرینوں میں نصب کیا ہے۔ ان میں زیادہ مسافر لائے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس طرح کے کوچز زیادہ مسافروں کو لے جا سکتے ہیں۔ ان کا کرایہ بھی کم ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ 'جلد ہی ان کوچز کو دوسری ٹرینوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.