ETV Bharat / state

Agnipath Recruitment Scheme for Armed Forces: فوج میں 'اگنی ویر' بھرتی کئے جائیں گے: راجناتھ

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 5:29 PM IST

فوج میں 'اگنی پتھ' سے 'اگنی ویر' بھرتی کئے جائیں گے: راجناتھ
فوج میں 'اگنی پتھ' سے 'اگنی ویر' بھرتی کئے جائیں گے: راجناتھ

حکومت نے تینوں فوجیوں میں جوانوں کی بھرتی کے عمل میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اگنی پتھ کی نئی اسکیم کے تحت صرف چار برسوں کے لیے اگنی ویروں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ Agnipath Recruitment Scheme for Armed Forces

نئی دہلی: حکومت نے تینوں فوجیوں میں جوانوں کی بھرتی کے عمل میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اگنی پتھ کی نئی اسکیم کے تحت صرف چار برسوں کے لیے اگنی ویروں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بعد میں تینوں افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ Agnipath Recruitment Scheme for Armed Forces

انہوں نے کہا کہ اب تینوں فوجوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت جوانوں یعنی اگنی ویروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ اس کا مقصد افواج کو فٹ، جوان اور جوش و جذبے سے بھرپور بنانا ہے۔ اس سے ملک کی سلامتی کا نظام مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع ملے گا اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔

سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور چار سال بعد جب یہ نوجوان فوج سے باہر آئیں گے تو ملک کو مختلف ہنر سے لیس نوجوان کی افرادی قوت بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو فوج سے نکلنے کے بعد اچھی تنخواہ اور اچھی سروس فنڈ پیکج دیا جائے گا۔ اگر کسی بھی اگنی ویر کی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے موت ہو جاتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو بیمہ کی صورت میں کافی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی ممالک کی اسکیموں کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے اور اسے کسی کی نقل نہیں کہا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکیم کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ قیاس آرائیاں نہ کرنے کے لیے حکومت نے افواج میں اخراجات اور بچت کو کم کرنے کے لیے یہ اسکیم لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سلامتی کے لیے اخراجات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.