ETV Bharat / state

نماز کیلئے مختص زمین پر ہندو تنظیموں نے پوجا کی، مسلمانوں میں ناراضگی

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 4:24 PM IST

نماز کے لیے مختص زمین پر ہندو تنظیموں نے کیا پوجا، مسلمانوں میں اشتعال
نماز کے لیے مختص زمین پر ہندو تنظیموں نے کیا پوجا، مسلمانوں میں اشتعال

گروگرام سیکٹر 12 اے میں نماز کے لیے مختص زمین پر ہندو تنظیموں کی جانب سے گوردھن پوجا کی گئی۔ اس پوجا میں دہلی بی جے پی کے رہنما کپل مشرا بھی موجود تھے۔

دہلی سے متصل ہریانہ کے شہر گروگرام سیکٹر 12 اے میں ایک عوامی جگہ پر نماز ادا کرنے کے خلاف احتجاج کے بعد اب اسی جگہ پر 5 نومبر بروز جمعہ کو گوردھن پوجا کی گئی۔


قابل ذکر ہے کہ اس پوجا میں دہلی بی جے پی کے رہنما کپل مشرا اور وشو ہندو پریشد سمیت تمام ہندو تنظیم کے سربراہان نے شرکت کی۔ یہ پوجا اسی جگہ پر ہوئی جہاں ہر جمعہ کو نماز پڑھی جاتی تھی۔


حال ہی میں گروگرام انتظامیہ نے ہندو تنظیموں کے سخت احتجاج کے بعد نماز کے لیے مختص کردہ 37 مقامات میں سے 8 مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت منسوخ کردی۔

اب اس جگہ پر ہندوتنظیموں نے گوردھن پوجا کا اہتمام کیا حالانکہ مسلمانوں نے ضلع انتظامیہ سے نماز کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

در حقیقت گروگرام میں 2018 میں انتظامیہ نے نماز پڑھنے کے لیے 37 مقامات کی نشاندہی کی تھی جس پر سنیکت ہندو سنگھرش سمیتی نے احتجاج کیا تھا۔

احتجاج کے پیش نظر گروگرام انتظامیہ نے 8 مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت منسوخ کردی ہے۔

قابل غور ہے کہ اس سے پہلے ہندو تنظیم سنیکت، ہندو سنگھرش سمیتی نے دھمکی دی تھی کہ وہ کھلے میں عوامی مقامات پر نماز پڑھنے نہیں دیں گے۔

اس سے پہلے سنیکت ہندو سنگھرش سمیتی نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے کے خلاف احتجاج میں گوردھن پوجا کا اہتمام کیا جائے گا۔

نماز کے مقام پر پوجا کرنے سے مسلمانوں نے بطور احتجاج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں متبادل جگہ دی جائے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ اس تعلق سے مسلمانوں میں کافی ناراضگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکہ، پانچ فائر فائٹرز سمیت سات زخمی

واضح رہے کہ ہندو تنظیموں کے سخت احتجاج کے بعد گروگرام انتظامیہ نے بنگالی بستی سیکٹر V-49بلاکIII-DLF، سورت نگر فیز-1 کھیڑی ماجرا گاؤں کے باہر دوارکا ایکسپریس وے پر دولت آباد گاؤں کے قریب سیکٹر 68- گاؤں رام گڑھ ڈی ایل ایف اسکوائر ٹاور کے قریب نکھڈولہ اور گاؤں رام پور میں نماز پڑھنے کی اجازت منسوخ کردی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.