ETV Bharat / state

کیجریوال پر گوتم گمبھیرکی سخت نکتہ چینی

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 4:39 PM IST

رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر متعدد الزامات لگائے ہیں۔

گوتم گمبھیر
گوتم گمبھیر

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مارچ کے مہینے میں ملک کی گیر لاک ڈاؤن کے دوران مرکزی حکومت کے تمام غریبوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کیا تھا۔

ریاستی حکومت کے تعاون سے یہ راشن تقسیم کئے گئے۔

اب مشرقی دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے کیجریوال پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ووٹ بینک کے پیش نظر راشم تقسیم کئے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی طرح کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ 6 برسوں سے دہلی کے اندر راشن کارڈ نہیں بنائے جا رہے ہیں، اس کی کیا وجوہات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہلی سے مہاجر مزدوروں کا جانا کیجیروال حکومت کی وجہ سے ہے تاکہ ان کا ووٹ بینک قائم رہے۔

انھوں نے دہلی میں رہ رہے دس لاکھ غریبوں کو راشن کارڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:دہلی: سرائے کالے خاں سے اسنیچر گرفتار

گوتم نے یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی میں کیجریوال کی حکومت کو مغربی بنگال کا تعاون برابر ملتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.