ETV Bharat / state

G20 Summit 2023 in New Delhi وزیراعظم نریندر مودی آج نو ممالک کے رہنماوں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 10, 2023, 2:13 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا آج دوسرا دن تھا۔ جس میں مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے شرکت کی۔

نو ممالک کے رہنماوں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے
نو ممالک کے رہنماوں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے

نئی دہلی: جی۔20 سربراہی اجلاس میں 'ایک مستقبل' کے ایجنڈے پر بات کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی 9 ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دہلی میں جی20 سمٹ کا دوسرا دن ہے۔ کانفرنس میں پہلے دن دو سیشن ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، برازیل، نائیجیریا، کوموروس اور ترکیہ کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

جی-20 سربراہی اجلاس میں ہفتہ کو نئی دہلی لیڈروں کا اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ پہلے دن کی میٹنگ میں پہلے سیشن کی بحث کا موضوع 'ایک زمین' تھا۔ دوسرے سیشن میں دوسرا موضوع 'ایک خاندان' بحث کے لیے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے درمیان دو طرفہ بات چیت

تمام لیڈران اور وفد کے اراکین 10.15 تک بھارت منڈپم پہنچ چکے تھے۔ اس کے بعد صبح 10:30 بجے تک بھارت منڈپم کے جنوبی پلازہ میں درخت لگانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ سمٹ کا تیسرا سیشن صبح 10:30 سے ​​12:30 بجے تک شروع ہوا ہے، اس سیشن کا موضوع 'ایک مستقبل' ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم رشی سنک اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور ان رہنماؤں سے مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اتوار کی صبح اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ دہلی کے اکشردھام مندر کادرشن کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مندر اور اس کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.