ETV Bharat / state

India UK Talks وزیراعظم مودی اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے درمیان دو طرفہ بات چیت

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 10, 2023, 9:54 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں دو روزہ جی 20 سربراہی اجلاس جاری ہے۔ جس کا آج دوسرا دن ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم دہلی پہنچے ہیں۔ G20 Summit 2023 continues on second day in New Delhi

وزیراعظم رشی سنک کے درمیان دو طرفہ بات چیت
وزیراعظم رشی سنک کے درمیان دو طرفہ بات چیت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے درمیان ہفتہ کو یہاں جی-20 کانفرنس کے موقع پر الگ الگ دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنما ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔ جی۔20 سربراہی اجلاس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے ہفتے کے روز چوٹی کانفرنس کے موقع پر ایک دو طرفہ میٹنگ کی اور اس دوران کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • Great to have met PM @RishiSunak on the sidelines of the G20 Summit in Delhi. We discussed ways to deepen trade linkages and boost investment. India and UK will keep working for a prosperous and sustainable planet. pic.twitter.com/7kKC17FfgN

    — Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

برطانوی وزیراعظم رشی سنک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کو دہلی پہنچے تھے لیکن آج صبح چوٹی کانفرنس کا پہلا اجلاس ختم ہونے کے بعد دو طرفہ میٹنگ کی۔ رشی سنک نے دہلی پہنچنے کے بعد کئی اہم بیانات بھی دیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں ہندو ہونے پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: جی-20 کے 'نئی دہلی اعلامیہ' کو متفقہ منظوری ملی

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ "دہلی میں جی۔20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم رشی سنک سے ملنا بہت اچھا تھا۔ ہم نے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.