ETV Bharat / state

کورونا وائرس: دہلی میں مزدوروں کو پنشن اور مفت راشن

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 7:45 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن پھیلنے سے بچنے کے لیے دہلی حکومت سات اپریل تک ساڑھے آٹھ لاکھ لوگوں کو پنشن دے گی جبکہ 72 لاکھ لوگوں کو پہلے سے طے شدہ راشن سے 50 فیصد سے زیادہ مفت راشن دے گی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

دارالحکومت دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے یومیہ اور دہاڑی مزدوروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے سبھی رین بسیروں پر دن اور رات کا کھانا مفت دستیاب کرانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ وزیر اعلی نے بزرگ اور سینئر شہریوں سے پھر سے گھر میں رہنے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

انہوں نے کہا کہ سب سے حساس گروپ کے طور پر آپ کا خصوصی بچاؤ کرنے اور آپ کو انفیکشن سے بچانے کی ضرورت ہے۔ سینئر شہریوں سے کچھ وقت کے لیے صبح اور شام ٹہلنے جانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے خود کو کوارنٹائن کرنے کے لیے کسی ہوٹل کو چنا ہے، ان لوگوں سے جی ایس ٹی نہیں لیا جائے گا۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 258 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 219 مریض بھارتی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری ہیں۔ اس کے سبب ملک بھر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 23 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ چین کے شہر وہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 185 ممالک آچکے ہیں۔ دنیا میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 11395 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 270971 لوگ اس سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.