ETV Bharat / state

Delhi Fire دہلی کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ بھاگیرتھ پیلس میں آتشزدگی

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 10:17 AM IST

دہلی کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ بھاگیرتھ پیلس میں آتشزدگی
دہلی کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ بھاگیرتھ پیلس میں آتشزدگی

دہلی کے چاندنی چوک میں واقع بھاگیرتھ پیلس الیکٹرانک مارکیٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً 25 فائر انجن موقع پر پہنچے ہیںآگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ Fire in electronic market Delhi

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے چاندنی چوک کے بھاگیرتھ پیلس الیکٹرانک مارکیٹ میں جمعرات کی رات زبردست آگ لگ گئی ۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دہلی فائر سرویس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر انجن موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Fire in bhagirath palace electronics market

فائر ڈپارٹمنٹ کو تقریباً 9.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے اور فائر انجن آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر روانہ ہوئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں تقریباً 20 دکانوں تک پھیل گئی۔ اس واقعے کے بعد چاروں طرف افراتفری پھیل گئی اور دھویں کے غبارے نظر آنے لگے۔ انہوں نے آج صبح کہا، "صورتحال بہت خراب ہے۔ تاہم آگ لگنے والی زیادہ تر عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Firecrackers Blast In Odisha اڈیشہ میں آتش بازی کے دوران دھماکے میں 40 افراد زخمی

آگ پر قابو پانے کے لیے 40 گاڑیوں کو کام میں لگایا گیا ہے۔ سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن آج علی الصبح موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ سے عمارت آہستہ آہستہ گر رہی ہے۔ عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بھاگیرتھ پیلس دارالحکومت کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.