ETV Bharat / state

Covid 19 No Longer Public Health Concern کورونا وائرس صحت عامہ کے لیے باعث تشویش نہیں

author img

By

Published : May 6, 2023, 3:57 PM IST

ا
ا

کووڈ 19 کے خطرناک اور تباہ کن تین برسوں کے بعد عالمی ادارہ صحت نے جمعے کے روز وبائی مرض کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن کے زمرے سے یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ ’’اب عالمی اقوام کو دیگر متعدی بیماریوں کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے بھی نمٹنا چاہیے۔‘‘

سرینگر (نیوز ڈیسک) : عالمی ادارہ صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس COVID-19 وبائی مرض کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن (PHEIC) کے زمرے سے ہٹا لیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب پوری توجہ انفیکشن کے طویل مدتی انتظام پر مرکوز رہے گی، اس لیے کہ دنیا بھر کی حکومتوں نے وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ سنہ 2019 کے اواخر میں چین کے شہر ووہان چین میں پہلی بار COVID-19 وائرس کا پتہ چلا۔ جنوری 2020 میں رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اسے ’’وبا‘‘ قرار دیتے ہوئے PHEIC کا اعلان کیا۔ یہ وبائی بیماری کئی ممالک میں تیزی سے پھیل چکی تھی جس سے سنگین بیماریاں، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات ہوئیں اور دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر ایک اہم دباؤ پڑا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کسی بیماری/ مرض کو صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دینے کے لیے تین شرائط کو پورا کرنا ناگزیر ہے: اول، یہ متعدد ممالک میں پھیل رہی ہو؛ دوم کہ یہ شدید بیماری، ہسپتال میں داخلے اور اموات کا سبب بنے اور تیسرا، یہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر خاصا دباؤ ڈالے۔ COVID-19 وبائی مرض نے 2020 اور 2021 دونوں میں ان تینوں معیارات کو پورا کیا تھا۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران ڈاکٹروں اور محققین نے COVID-19 کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے، بشمول ٹرانسمیشن کے طریقے، خطرے کے عوامل، تشخیص، علاج کے پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر سے متعلق کئی تحقیقات کی گئیں جبکہ اصول وضوابط میں مرتب کیے گئے۔ دنیا بھر میں حکومتوں نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط کیا اور ویکسینیشن کی مہم بھی شروع کی ہے، ہندوستان میں 90% سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی دو بنیادی خوراک دی گئی اور اب عالمی سطح پر اس مہلک وائرس سے نمٹنے میں ہوئی پیش رفت کے باعچ اب WHO نے کووڈ19 سے اپنا PHEIC ٹیگ واپس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: Increase In Covid Cases کورونا کے کیسیز میں اضافے کے ساتھ محکمہ صحت کی تیاریاں مکمل: سی ایم او

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.