ETV Bharat / state

Wrestlers Protest دہلی پولیس پہلوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 7:04 AM IST

دہلی پولیس پہلوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی
دہلی پولیس پہلوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی

دہلی پولیس جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پولیس عدالت میں کینسلیشن رپورٹ داخل کرے گی اور اس کے لیے دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں۔ Fir registered against wrestlers

نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر جنتر منتر پر احتجاج کر رہے پہلوانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف درج مقدمات کو دہلی پولیس واپس لے گی۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پولیس عدالت میں کینسلیشن رپورٹ داخل کرے گی۔ اس کے لیے دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں۔

دہلی پولیس نے یہ فیصلہ پہلوانوں کے مطالبات کے پیش نظر لیا ہے۔ احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد ان تین شرائط پر اپنا مظاہرہ 15 جون تک ملتوی کر دیا، جس میں پہلی شرط 15 جون تک اس معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ یا چارج شیٹ داخل کرنے کی تھی جسے پولیس نے پورا کیا۔ دوسری شرط یہ تھی کہ برج بھوشن شرن سنگھ یا ان کے خاندان کا کوئی فرد انڈین ریسلنگ فیڈریشن کا الیکشن نہ لڑے۔ یہ شرط بھی مان لی گئی۔ تیسری شرط 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مہیلا مہاپنچایت مارچ کے دوران جنتر منتر پر پولس اور احتجاج کرنے والے پہلوانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنا تھا اور یہ شرط بھی مان لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Wrestlers Protest دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی، یکم جولائی کو سماعت

غور طلب ہے کہ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مہیلا پنچایت منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جیسے ہی پہلوانوں نے جنتر منتر سے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کیا، پولیس نے انہیں کچھ ہی فاصلے پر گرفتار کر لیا۔ اس دوران دہلی پولیس اور پہلوانوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور تمام پہلوانوں سمیت کل 109 لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اب پولیس اس معاملے میں کینسلیشن فائل کرے گی۔ جمعرات کو دہلی پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف راؤس ایونیو کورٹ میں 1000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی۔ وہیں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پولس نے نابالغ لڑکی کی شکایت کے معاملے میں کینسل فائل داخل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.