ETV Bharat / state

عاپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر نوئیڈا پولیس کی چھاپہ ماری - RAIDS AT AMANATULLAH KHAN RESIDENCE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 1:16 PM IST

Updated : May 16, 2024, 1:54 PM IST

Raids At AAP MLA Amanatullah Khan Residence عاپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے انس خان کی تلاش کی۔ نوئیدا پولیس نے دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی۔ پولیس کو وہاں کوئی نہیں ملا۔ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے انس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

عاپ کے رکن اسمبلی اے امانت اللہ خان کے گھر پر نوئیڈا پولیس کی چھاپہ ماری
عاپ کے رکن اسمبلی اے امانت اللہ خان کے گھر پر نوئیڈا پولیس کی چھاپہ ماری ((SOURCE: ETV BHARAT DESK))

نئی دہلی/نوئیڈا: اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے دہلی کی اوکھلا اسمبلی سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ پٹرول پمپ پر حملہ کیس کے سلسلے میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ اس کیس میں امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے انس خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کیس میں رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

نوئیڈا پولیس نے اوکھلا میں رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پہنچ کر چھاپہ ماری کی۔۔ تاہم رکن اسمبلی کے گھر پر کوئی نہیں ملا۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کا بیٹا گھر پر نہیں ہیں۔ نوئیڈا پولس کی تین ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

نوئیڈا پولیس نے ان کی تلاش میں دہلی میں ہے۔دہلی پولیس اور نوئیڈا پولیس مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلائی ۔رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے انس سمیت جن تین لوگوں کی پولیس تلاش کر رہی تھی ان میں سے کوئی نہیں ملا۔پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے ایک خاتون اور ایک لڑکی ملی، جو ایم ایل اے امانت اللہ کی بیوی اور بیٹی بتائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاپ ایم ایل اے امانت اللہ خان اور بیٹے انس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، پولیس کی تلاش جاری - warrant issued against Amanatullah

واضح رہے کہ حال ہی میں نوئیڈا کے سیکٹر 95 میں واقع ایک پٹرول پمپ پر مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے دونوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد نوئیڈا پولیس نے پٹرول پمپ انتظامیہ کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس نے رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے سمیت تین لوگوں کی تلاش شروع کردی ۔

Last Updated :May 16, 2024, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.