ETV Bharat / state

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے پاسپورٹ کیمپ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 11:30 AM IST

Delhi Hajj Committee App دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرپرسن کوثر جہاں کی پہل اور خصوصی کوششوں کے نتیجے میں اس سال مقدس حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے کے لیے دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں علاقائی پاسپورٹ افس کے پاسپورٹ ہیلپ سینٹر اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے پاسپورٹ کیمپ منعقد
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے پاسپورٹ کیمپ منعقد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے پاسپورٹ کیمپ منعقد

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام میں حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے سب سے پہلے پروگرام میں موجود تمام مہمانوں اور حج درخواست گزاروں کا خیر مقدم کیا اور حج 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی پر جانے اور اس کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

ریجنل پاسورڈ افیسر ابھیشیک دوبے نے موجود عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ مقدس حج پر جانے والے تمام افراد جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں انہیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی سفارش پر جلد جلد اور وقت پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں۔

حج کمیٹی اف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افیسر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم حج 2024 کے سفر کو ہر ممکن حد تک خوشگوار اور اسان بنائیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ازمین حج کو اس سال مشکل حالات اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی اف انڈیا کی جانب سے مختلف قسم کی سہولیات پر مبنی ایک نئی موبائل ایپ لانچ کی جا رہی ہے۔

حج کمیٹی اف انڈیا کے چیف ایگزیکیو افیسر نے دہلی کے عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کی بروقت دستیابی کے لیے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لیے حج کمیٹی کے چیئر پرسن کو سر جہاں اور دیگر اراکین اور حج کمیٹی کے عہدے داروں کی ستائش کی اور اسے قابل تعریف اور ایک اچھی پہل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں اور مراکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کو بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے پروگرام کے آخر میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن محمد سعد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Book of Abdul Qadir Shams Launched مرحوم صحافی عبد القادر شمس کی کتاب 'ہندوستان اور کویت' کا اجرا

اس پروگرام میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ممبر محمد سعد ایگزیکیٹو افیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو افیسر محسن علی اور خاص طور پر ریجنل پاسپورٹ افیسر ابھیشیک دوبے اور حج کمیٹی اف انڈیا کے چیف ایگزیکیو افیسر لیاقت علی افاقی نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.